ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 افراد جاں بحق، سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی،ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی، بجلی کے بعد پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا

بدھ 24 جون 2015 08:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 جون۔2015ء) ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 150 افراد جاں بحق‘ سندھ میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی بجلی کے بعد پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری گرمی اور حبس کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 900 کے قریب پہنچ گئی ہے اور گرمی کی لہر ابھی جاری ہے منگل کی شام تک جناح ہسپتال میں لائی گئی نعشوں کی تعداد 280 ہوچکی تھی‘ لیاری میں 112 ‘ سول ہسپتال میں 98 ‘ نیشنل ہسپتال میں 61 ‘ انڈس میں 41 ‘ آغا خان میں 20 ‘ قطر ہسپتال میں 34 ‘ بدین میں 14 کے ایم سی کے ہسپتالوں میں 112 نعشیں لائی جاچکی ہیں گرمی سے ہلاکتوں کے باعث کراچی کے ہسپتالوں کے مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور مزید نعشوں کی گنجائش نہیں رہی جبکہ گاڑیاں کم ہونے کے باعچ لوگ ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوں میں نعشیں لے کر جارہے ہیں کراچی میں منگل کے روز درجہ حرارت 41.5 سینٹی گریڈ رہا دوسری جانب بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے بعد پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے اوربجلی نہ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :