اور سیز پا کستا نیو ں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل سینیٹ سے جب تک پاس نہیں ہوجاتا تب تک عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی،عدالتی ریمارکس

منگل 23 جون 2015 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 جون۔2015ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کیلئے دائر درخواست مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر صورت میں نافذ کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے تحریک انصاف کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے وکیل ایڈووکیٹ فرخ ڈال نے عدالت میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا کہ بیرون ملک 55لاکھ رجسٹرڈ ووٹرہیں جنہیں ووٹ ڈالنے کا حق ملنا چاہئے،اس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آبادمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بل سینیٹ سے جب تک پاس نہیں ہوجاتا تب تک عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت نے قرار دیا کہ بیرون ملک پاکستانی شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہر صورت میں نافذ کریں گے،بعد ازاں عدالت نے دائر درخواست مسترد کردی