عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان،ملاقات میں مستقبل کی سیاست ، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ، سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،ذرائع

پیر 22 جون 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لندن میں ملاقات کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مستقبل کی سیاست ، جوڈیشل کمیشن کی انکوائری ، سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ عوامی تحرک اور تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری ان دنوں لندن میں ہیں اور 29 جون کو وہ لاہور پہنچیں گے ۔

اب جبکہ عمران خان بھی بظاہر اپنے بچوں سے ملاقات کے لئے برطانیہ تین روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔ عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان ملاقات خارج از امکان نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سیاسی رہنما مستقبل کی سیاست اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :