زرداری نے ملک کو اذیت پہنچانے والے آمر کے خلاف بات کی تھی، رحمان ملک، آصف زرداری فوج کا احترام کرتے ہیں دیکھنا ہو گا عزیز بلوچ کی ویڈیو کہاں ریکارڈ ہوئی اور کہاں سے لیک ہوئی، عزیز بلوچ کا کردار کسی سے ڈ ھکا چھپانہیں،عزیز بلوچ کے خلاف کارروائی کی وہ میرے خلاف بھی بولے گا،۔ رینجر اور پولیس نے ملکر شہر قائد میں اچھا کام کیا۔ ہم سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے سب کو متحد کرنا ہو گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جون 2015 08:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر اصف علی زرداری نے ملک کو اذیت پہنچانے والے آمر کے خلاف بات کی تھی۔ آصف زرداری فوج کا احترام کرتے ہیں دیکھا ہو گا عزیز بلوچ کی ویڈیو کہاں ریکارڈ ہوئی اور کہاں سے لیک ہوئی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار خدا بخش ڈیرو میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہو گا کہ عزیز بلوچ کی ویڈیو کہاں ریکارڈ کی گئی اور کہاں سے لیک ہوئی۔ عزیز بلوچ کے خلاف کارروائی کی وہ میرے خلاف بھی بولے گا۔ عزیز بلوچ کا کردار کسی سے ڈ ھکا چھپانہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فوج کو عزت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ آصف زرداری نے فوج کے خلاف بات نہیں کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے ملک کو اذیت پہنچانے والے آمر کے خلاف بات کی تھی۔

ان کی تمام اشارے سابق آمر پرویز مشرف کی جانب تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجر امن امان کیلئے بہت کام کیا۔ رینجر اور پولیس نے ملکر شہر قائد میں اچھا کام کیا۔ ہم سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے سب کو متحد کرنا ہو گا۔ ہمین متحد رہنے کی رفیق عطا فرمائے۔ ملک کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ہمیں اپنے ملک کو آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہئے۔ جرم جرم ہوتا ہے چاہے وہ پشاور‘ بلوچستان یا واہگہ پر کریں۔ تمام ملزموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :