ترک خاتون اول کا ہار واپس کریں،ایف آئی اے کا گیلانی کو نوٹس،ہار واپس نہ کرنے پر دفعہ 403 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،ایف آئی اے نے کارروائی وزارت داخلہ کے حکم پر کی

پیر 22 جون 2015 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 جون۔2015ء) ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ترک خاتون اول کی طرف دیا گیا ہار 3 دن میں واپس کرنے کا نوٹس دیدیا۔ ہار واپس نہ کرنے پر دفعہ 403 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا ہے کہ سابق ترک وزیراعظم کے اہلیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے امداد کیلئے پش کیا گیا ہار اگلے 48 گھنٹوں میں واپس نہ کیا گیا تو ایف آئی اے حکام ان کے خلاف دفعہ 403 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کرے گی۔

ایف آئی اے نے کارروائی وزارت داخلہ کے حکم پر کی جس میں ایف آئی اے کو 72گھنٹے میں ہار پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ایف آئی اے نے وزارت کے نوٹس کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے باضابطہ طور پرربطہ کر کے ہار مانگا ۔ذارائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے آئندہ 24گھنٹوں میں ہار واپس کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :