بلاول ہاؤس کے بعد رائیونڈ کی باری آئے گی،حمید گل،نواز شریف کی کرپشن آصف علی زرداری سے زیادہ ہے، آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 21 جون 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ بلاول ہاؤس کے بعد رائیونڈ کی باری آئے گی۔ نواز شریف کی کرپشن آصف علی زرداری سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت کو تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بڑے سیاستدان مارشل لاء کیلئے میری منتیں کیا کرتے تھے۔ بلاول ہاؤس کے بعد رائے ونڈ کی باری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی بھی امریکہ کے کہنے پر پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے پر مجبور ہیں۔