اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات ، پاک امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال

اتوار 21 جون 2015 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں اجلاسوں کے شیڈول کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورکنگ گروپ اجلاس کی میزبانی پاکستان کریگا جبکہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فریم ورک معاہدے کا انعقاد امریکہ میں ہو گا اس موقع پر اکتوبر 2015میں پیرو میں ہونے والی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے امریکی وفد کو بجٹ کے حوالے سے پارلیمانی بحث سے متعلق آگاہ کیا اسحاق ڈار نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی مثبت تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا ہے حکومت بجٹ کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے منظوری پر یقین رکھتی ہے ملاقات میں سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود، ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری اور امریکی سفارتخانے کی اکنامک قونصلر مس ڈینیلا بھی شامل تھیں