وزیر اعظم سے سیکرٹری پانی و بجلی کی ملاقات ،لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی،لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں،وزیر اعظم

اتوار 21 جون 2015 08:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 جون۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ہفتہ کے روز سیکرٹری پانی و بجلی نے یونس ڈھاکہ یہاں وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے ، سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیر اعظم لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں بجلی کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے صارفین کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے بریفنگ میں تجویز دی کہ عوام بجلی کا کم سے کم استعمال کریں تو لوڈشیڈنگ میں کافی حد تک کمی کی جا سکتی اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نوازشریف نے سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تا کہ عوام کو مشکلا ت سے نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :