ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالر ترقیاتی امداد کی منظو ری دیدی

ہفتہ 20 جون 2015 08:29

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء ) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالرکی ترقیاتی امداد کو منظور کرلیا ہے۔ پاکستان کو امداد دینے کے لیے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی500 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد منظور کرلی ہے۔ ورلڈ بینک کے حکام نے پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کو سراہا۔ ترقیاتی پالیسی کا مقصد نجی اور مالیاتی سیکٹر کی ترقی کے ذریعے اقتصادی پیش رفت ہے۔ ورلڈ بینک کے نائب صدر اور پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :