خیبر ٹو آپریشن،فضائی کارروائی میں20 دہشت ہلاک ،18 زخمی،کارروائی میں کئی ٹھکانے تباہ، اسلحہ برآمد ،زخمی دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے زمینی کارروائی جاری ہے، آئی ایس پی آری

ہفتہ 20 جون 2015 08:28

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء)خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسزکی فضائی کارروائی میں اہم کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک اور28 زخمی ہوگئے جبکہ کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ”خیبر ٹو“آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ اس کارروائی میں18 دہشت گرد زخمی ہوئے،ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں کی گئی جہاں دہشت گرد وں کا گروہ دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے،کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے سکیورٹی فورسز نے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے ،ترجمان کے مطابق فضائی کارروائی میں کئی ٹھکانے تباہ ہوئے اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :