کراچی میں کرپٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،سندھ سیکرٹریٹ کے افسران پریشان،طویل چھٹیوں کیلئے درخواستیں دے دیں،سندھ حکومت نے مسترد کر دیں

ہفتہ 20 جون 2015 08:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء)کراچی میں کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے سندھ سیکرٹریٹ میں اہم عہدوں پر فائز افسران پریشان ہوگئے، طویل چھٹیوں کیلئے درخواستیں دے دیں ہیں ،سندھ حکومت نے افسران کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز سندھ سیکرٹریٹ میں اعلیٰ افسران نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سے خوفزدہ ہوگئے اور چھٹیوں کیلئے درخواستیں دے دیں،سیکرٹری صنعت و تجارت ،سیکرٹری تعلیم اور لیبر منسٹری کے افسران نے چھٹیوں کے درخواستیں سندھ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہیں تاہم سندھ حکومت نے ان درخواستوں کو مسترد کر دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے کراچی میں سرکاری زمینوں قابض مافیا کے نام اور ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور اس حوالے سے ایک جامع فہرستیں بھی تیار کر لی ہے جن کیخلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی، رپورٹ کے مطابق فریدی اور طارق نامی شخص ہانک کانگ میں سرکاری زمین پر قابض ہیں جبکہ ویسٹ کراچی میں عابد اور قادری نامی شخص نے قبضہ مافیا کے اہم کردار ہیں۔

متعلقہ عنوان :