چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ون ٹوون ملاقات،فوج سے متعلق بیان واپس لینے کا مشورہ

ہفتہ 20 جون 2015 08:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء)مسلم لیگ ق کے رہنماچوہدری شجاعت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کومشورہ دیاکہ فوج سے متعلق حالیہ بیان واپس لیں اور فوج کے خلاف بیان بازی سے گریزکرناچاہئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات ز رداری ہاوٴس اسلام آبادمیں آصف علی زرداری سے انکی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر ون ٹوون ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ فوج کے خلاف بیان درست نہیں ،ا سے واپس اور فوج کے خلاف بیان بازی سے گریزکرناچاہئے ۔ملاقات کے موقع پردونوں رہنماوٴں نے کراچی میں دہشتگردی کے خلاف رینجرزکی کارروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اس وقت تک پیشرفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی

متعلقہ عنوان :