بجٹ کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دعویٰ،چارٹر آف اکانومی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ؛قومی اسمبلی میں خطاب

ہفتہ 20 جون 2015 08:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 جون۔2015ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ بجٹ کے بعد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ چارٹر آف اکانومی کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے حکومت درست سمت میں معاشی پالیسیاں تشکیل دے ۔ صوبوں کو فنڈز این ایف سی ایوارڈز کے مطابق جاری ہوتے ہیں ان کے اجراء میں وزارت خزانہ کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتی حکومت کے غریبوں کے لئے متعدد انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے حکومت قدرتی وسائل کو قابل استعمال میں لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے قومی اسمبلی میں مطالبات زر پر اپوزیشن کے اعتراضات کے بعد ایوان میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ اہم باتیں کیں جن کی حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر خوش آمدید کہا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پوسٹ آف عام لوگوں کیلئے مفید ہیں اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے وزارت سے بات کرونگا ۔

(جاری ہے)

ہمارا بجٹ خود بتاتا ہے ہم اپنے ملک کا خسارہ کم کیا ہے ہم نے ملک میں ڈسپلن لا کر بجٹ خسارے کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے جتنا خسارہ کم ہوگا اتنا ادھار آئی ایم ایف کا کم ہوگا ہم بجٹ خسارے کو کم کرکے پانچ فیصد پر لائے ہیں اس لئے ہمیں پندر سو ارب قرضہ لینا ہوگا جتنے قرضے کی شرح کم ہوگی اتنی معیشت بڑھے گی پچھلے پانچ سال میں ساڑھے پانچ ارب ڈالر لئے گئے ملک ڈیفالٹ میں جارہا تھا بیرونی ملک ہم سے منہ پھیر رہے تھے ہم نے قرضے واپس کرنے تھے ڈالر تو چھاپ نہیں سکتے تھے پیپلز پارٹی حکومت اور جنرل ریٹائرڈ مشرف کے قرضوں کے بروقت ا دائیگی کررہے ہیں 6.39 سے حکومت نے جی ڈی پی میں اضافہ کیا یورو بانڈ لینے کیلئے کوئی تیار نہیں تھا آج ہم نے پانچ سو بلین مانگا تو ہمیں سات سو بلین دیا جاتا ہے ہمارے ملک میں قدرتی ذخائر موجود ہیں تیل گیس ریکوڈک لیکن یہ تمام چیزیں ایک سے دو سال میں اضافہ نہیں ہوتا ہے ہم نے ریونیو میں اضافہ کیا ہے لیکن پچھلی حکومتوں نے ایک ہزر ریونیو بھڑایا تو دو ہزار اخراجات میں استعمال ہوا دھرنے اور فلڈ کے باوجود جو گروتھ ریٹ تین فیصد پر تھی وہاں آج سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

دو سالوں میں ٹیکس کی شرح میں 33فیصد اضافہ ہوا ہے ملک میں پہلے چونتیس ادارے سیکرٹ فنڈ لے رہے تھے لیکن جس دن سے حلف لیا اگلے دن بتیس اداروں کا فنڈ ختم کردیا وفاقی وزراء کے صوبائی فنڈز ختم کرنے کیلئے صدر ، وزیراعظم کا صوابدیدی فنڈ بیالیس ارب ختم کردیا گیا ہے ڈیوٹی فری گاڑیاں درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ این ایف سی ایوارڈز کے تحت مستقل بنیادوں پر صوبوں کو فنڈز فراہم کردیئے جاتے ہیں سیاست کرنا بند کریں اور قومی اتفاق رائے پیدا کرکے چارٹر آف اکانومی بنائیں کسی صوبے کے فنڈز روکنے کا اختیار میرا نہیں ہے سٹیٹ بینک آٹو میٹک نظام کے تحت فنڈز فراہم ہوجاتے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم میں کوئی ٹھیکہ ہوا ہے تو اس کی تحقیقات کرینگے اور متعلقہ اداروں کو مطلع کرینگے خشک دودھ پر ٹیکس لگانے سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا اس لئے اس مقصد کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے حکومت کے اقدامات سے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے سٹیل ملز ملازمین کے دو ماہ کی تخواہ کے لیے فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :