مجھ سے استعفیٰ کامطالبہ نہیں کیاگیا،ہم نے ازخود سی ای سی کو استعفیٰ دیا، پرویزاشرف ،پارٹی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، کسی ادارے کے ساتھ محاذآرائی نہیں چاہتے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 19 جون 2015 07:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء)سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئررہنما راجہ پرویزاشرف نے کہاہے کہ مجھ سے استعفیٰ کامطالبہ نہیں کیاگیا،ہم نے ازخودپیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کو استعفیٰ دیدیاہے ،پیپلزپارٹی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم پرویزاشرف کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہردورمیں افواج پاکستان کی تعریف کی ہے ،اس میں کوئی ابہام نہیں ہوناچاہئے کہ پیپلزپارٹی کے افواج پاکستان کے ساتھ کسی قسم کے تلخ تعلقات ہیں ،ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ،یہ غلط رپورٹنگ کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی ادارے کے ساتھ محاذآرائی نہیں چاہتی ،پیپلزپارٹی اداروں کومضبوط دیکھناچاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے ہمیں فون کیاکہ آپ نے پیپلزپارٹی سے استعفیٰ دیدیاہے میں نے کہاکہ نہ میں نے اورنہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے استعفیٰ دیاہے اورنہ ہم سے استعفیٰ کامطالبہ کیاگیاہے کہ ہم دونوں نے ازخوداستعفیٰ دیدیاکہ پارٹی میں نئے نوجوان آئیں ۔انہیں آگے آنے کاموقع دیناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے حوالے سے بیان بارے مزیدتبصرہ کرنے سے گریزکیاجائے

متعلقہ عنوان :