آصف زرداری کی پہلی کال پر الطاف حسین کا بات کرنے سے انکار ،رحمان ملک نے آماد کیا،ذرائع

جمعہ 19 جون 2015 07:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی سابق صدر آصف علی زرداری کا فون سننا نہیں چاہتے تھے اور پہلی کال پر الطاف حسین نے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بعد ازاں سینیٹر رحمٰن ملک نے ہنگامی رابطے کئے اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ذریعے الطاف حسین کو فون اٹینڈ کرنے کیلئے رضا مند کرنے میں کامیاب ہو گئے۔