وزیراعظم کے رمضان المبارک میں سزائے موت پر عملدرآمد معطل کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 19 جون 2015 07:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت پر عملدرآمد معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ چیئرمین سینٹ نے بھی وزیراعظم میاں نواز شریف سے پھانسی روکنے کی بات کی تھی وزیراعظم نے رمضان کے تقدس کے پیش نظر پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :