انکوائری کمیشن،3مزید ریٹرننگ افسروں کے بیان قلمبند،فاروق ستار آج طلب،کمیشن نے جماعت اسلامی اور مہاجر قومی مومنٹ کی الزامات کا جواب دینے کی درخواست منظور کر لی ،سماعت آج تک ملتوی

جمعہ 19 جون 2015 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء ) 2013ء میں ہونیوالے عامانتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرنیوالے انکوئری کمیشن میں مزید تین حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے بیان ریکارڈ کروا دیے کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست پر آج جمعہ کو فاروق ستار کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیاچیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اورجسٹس اعجازافضل خان پرمشتمل تین رکنی انکوائری کمیشن نے دوہزار تیرہ کے الیکشن کی انکوائری کی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اکیس کے ریٹرنگ آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ان کے حلقے میں 3 لاکھ92 ہزار تین سو64 رجسٹر ووٹ تھے جن کے لیے چار لاکھ اکیاون ہزار تین سو بیلٹ پیپر پرنٹ ہوئے جن میں سے 48 ہزار بیلٹ پیپرز پریزائیڈنگ آفیسر کو تقسیم نہیں کیے گئے انہو ں نے بتایا کہ اس حلقے میں238 پولنگ سٹیشن جبکہ آٹھ سو ستاون پولنگ بوتھ تھے الیکشن کے بعد تما م استمال شدہ اور غیر استمال شدہ سامان مال خانے میں جمع کروا دیا تھا ،،ایک سو انیس کے ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین نے بتایا کہ ان کے حلقے میں3 لاکھ5 ہزار 570 ووٹر تھے جبکہ تین لاکھ68 ہزار بیلٹ پیپرز کی ڈیمانڈ دی تھی اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز جیتے تھے حلقے کے پریزائڈنگ آفیسر کا انتخاب میں نے خود کیا تھا اس حلقے میں اضافی بیلٹ پیپر اور پولنگ کا تمام سامان مال خانے جمع کروا دیا گیا تھا،،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو پچیس کے ریٹرنگ آفیسر خالد محمود بھٹی نے کمیشن کو بتایا کہ اس حلقے میں پانچ لاکھ بیلٹ پیپرز کی ڈیمانڈ کی گئی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے ساڑھے پانچ لاکھ فراہم کیے گئے تھے اضافی بیلٹ پیپرز میں نے اپنے پاس رکھ کے باقی تقسیم کر دیے تھے،اس حلقے میں دو لاکھ چھبیس ہزار تین سو ساٹھ بیلٹ پیپر استمال ہوئے تھے اس کے علاوہ تمام غیراستعمال اشیاء مال خانے بجھوا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جس کمرہ عدالت میں رزلٹ بنایا جا رہا تھا اس کمرے میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب تھے۔کمیشن نے جماعت اسلامی اور مہاجر قومی مومنٹ کی الزامات کا جواب دینے کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو بیان ریکارڈ کروانے کی اجازے دیتے ہوئے جماعت اسلامی اور مہاجر قومی مومنٹ کے وکلاء کو نوٹس جاری کردی بعد ازاں کمیشن نے مزید کاروائی آج صبح تک ملتوی کر دی۔