وزیراعظم ،آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ، ملکی صورتحال پر گفتگو،پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر خاموش نہیں رہ سکتے،نوازشریف

جمعہ 19 جون 2015 07:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف اور روس میں موجود آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کیخلاف بیان بازی پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے رز وزیراعظم میاں نواز شریف نے روس کے دورے پر گئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ملک کی صورتحال پر گفتگو کی گئی وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کے لئے لڑ رہی ہے اس موقع پر بیان بازی درست نہیں ہے یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ کوئی فوج کیخلاف بات کرے اور ہم خاموش رہیں فوج کیخلاف بیان پر خاموش نہیں رہ سکتے ۔