قومی سلامتی کے ادارے قابل تکریم ،فوج ہمارے مستقبل کیلئے قربانیاں دے رہی ہے،پرویزرشید، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران ایسے بیانات مناسب نہیں ،آصف زرداری کوالفاظ کے چناوٴمیں احتیاط کرنی چاہئے تھی ،ایپکس کمیٹی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے مناسب فورم ہے ،میڈیاپرحساس معاملات میں گفتگومناسب نہیں، کلب بک شاپ کی افتتاحی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگو

جمعرات 18 جون 2015 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشیدنے کہاہے کہ قومی سلامتی کے ادارے قابل تکریم ہیں ،فوج ہمارے مستقبل کیلئے قربانیاں دے رہی ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران ایسے بیانات مناسب نہیں ،آصف علی زرداری کوالفاظ کے چناوٴمیں احتیاط کرنی چاہئے تھی ،ایپکس کمیٹی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے مناسب فورم ہے ،میڈیاپرحساس معاملات میں گفتگومناسب نہیں ۔

بدھ کے روزاسلام آبادمیں نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام کلب بک شاپ کی افتتاحی تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہاکہ نریندرمودی کاوزیراعظم کوٹیلی فون درست جانب پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے ادارے قابل تکریم ہیں ،فوج ملک کودہشتگردوں سے بچانے کیلئے مصروف عمل ہے ،اورپاک فوج ہمارے مستقبل کے لئے قربانیاں دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کاکرداربھلایانہیں جاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری کواپنی گفتگومیں احتیاط سے الفاظ کاچناوٴکرنے چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری سینئرسیاستدان ہیں ان کااحترام کرتاہوں،دل آزاری کاسبب بننے والی باتوں کوختم کرناسب کی ذمہ داری ہے ،دل آزاری کی باتوں کامداواکرناپاکستان کیلئے خوش آئندہوگا۔

انہوں نے کہاکہ گورنرراج لگانے کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری لیناپڑتی ہے ،سندھ میں گورنرراج لگانے کی ابھی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے ،ان کاکہناتھاکہ فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ کی صورتحال میں ایسابیان مناسب نہیں ہے اورفوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرناہم سب کافرض ہے ،نوازشریف سب کے وزیراعظم ہیں اورتمام اداروں کے سربراہ ہیں ،صورتحال کے تناظرمیں آصف علی زرداری سے ملاقات موٴخرکرناہی مناسب تھا،اس لئے ملاقات موٴخرکی ۔انہوں نے کہاکہ ایپکس کمیٹی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے لئے موزوں فورم ہے ،میڈیاکے ذریعے حساس معاملات پرگفتگومناسب نہیں ہے

متعلقہ عنوان :