چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان 1436 ہجری کل جمعہ 19 جون کو ہوگی،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا اعلان ،سعودی عرب ، خلیجی ممالک ، ملائیشیا ، برطانیہ ، انڈونیشیا ، جاپان اور ترکی میں آج پہلا روزہ ، بھارت اور سری لنکا میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا،پشاور میں رمضان المبارک کا چاند ایک بار پھر ملک بھر سے پہلے نظر آگیا،مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے آج پہلے روزے کا اعلان کردیا ، پشاوراورمردان سے ،دو،دو، کوہاٹ سے چاندنظرآنے کی ایک شہادت موصول ہوئی ہے،شہاب الدین پوپلزئی

جمعرات 18 جون 2015 08:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی یکم رمضان 1436 ہجری جمعہ 19 جون کو ہوگی ۔ سعودی عرب ، خلیجی ممالک ، ملائیشیا ، برطانیہ ، انڈونیشیا ، جاپان اور ترکی میں آج پہلا روزہ ہوگا ۔ بھارت اور سری لنکا میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا ۔

مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کی شام چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس زونل ہیڈکوارٹرز میں ہوئے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ملک بھر کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی ٹھوس شہادت موصول نہیں ہوئی اور متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1436ہجری جمعہ 19جون کو ہوگی جبکہ رمضان کی پہلی تراویح آج عشاء کے بعد ہوگی انہوں نے قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ میں چاند نظر آنے کے بعد جمعرات کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا جبکہ سعودی عرب خلیجی ممالک ایران ملائیشیا ، انڈونیشیا ، جاپان اور ترکی میں بھی آج جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا ان تمام ممالک میں رات کو تراویح ادا کی گئی اور مسلمانوں کی کثیر تعداد نے مساجد کا رخ کیا ادھر سری لنکا اور بھارت میں بھی چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات ہیں جہاں پر جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا ۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ،پہلا روزہ بروزجمعة المبارک19جون کو ہوگا۔ منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت میٹ کمپلیکس، محکمہٴ موسمیات، موسمیات چورنگی،گلستانِ جوہر،کراچی میں منعقدہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد ابراہیم قادری،مولانامحمدیاسین ظفر،ڈاکٹرعبدالغفور،مولاناعنایت الرحمن،مولاناعبیداللہ پنہور،اخوندزادہ سیدعبدالمبین شاہ بخاری،مولاناقاری عبدالرشیدازہری ، مفتی عبدالقوی ، مفتی محمد عارف سعیدی، مولاناعبدالعزیز اشعر، حافظ عبدالمالک بروہی ،مولانا سید اخترشاہ ، مولاناسید خالد محمودندیم،مولانا محمد ظفر سعیدی،مولانا محبوب علی سہتو ، پیرسید شاہدعلی جیلانی،آغاگوہرعلی اورزونل کمیٹی کے ارکان مولانا اسددیوبندی، مفتی سید صابرحسین،مولانا نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابرنورانی،علامہ علی کرارنقوی،مولانا فیروزالدین رحمانی نے شرکت کی ۔

جوائنٹ سیکریٹری وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور عالم زیب خان نے اہتمام اور رابطہ کار کے فرائض انجام دیئے۔چیف میٹریالوجسٹ محکمہٴ موسمیات نعیم شاہ ، سپارکو کے چیف منیجر اسپیس غلام مرتضیٰ ، پاکستان نیوی کے لیفٹننٹ منظوراحمد ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد قریشی (جامعہ کراچی)نے فنی معاونت کی ۔محکمہٴ موسمیات نے اجلاس کے انعقاد کے لئے انتظامی سہولتیں فراہم کیں ۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے ۔ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئیں محکمہٴ موسمیات کے تقریباً50مراکز ، تمام زونل کمیٹیوں اور جامعة الرشید شعبہٴ فلکیات کے تقریباً57مراکز سے عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں ، آج ملک بھر میں مطلع ابر آلود تھا ،کہیں غبار آلود اور کہیں مطلع صاف تھا،لیکن کہیں سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،لہٰذا اتفاق رائے سے چاند کی عدمِ رویت کا فیصلہ کیا گیا، یکم رمضان المبارک 1436ئھ بروزجمعة المبارک19جون کو ہوگا۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کی رپورٹ کے مطابق اگلی شب چاند بڑا اور واضح نظر آئے گا ،شرعی ، سائنسی ا ور فلکیاتی لحاظ سے وہ چاند یکم رمضان المبارک ہی کا ہوگا۔ قبل ازیں مفتی منیب الرحمان اور دیگر علما چاند دیکھنے کے لئے بنائے گئے تخت پر کھڑے تھے کہ تخت ان کا بوجھ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا۔ تخت ٹوٹنے سے مفتی منیب الرحمان اور دیگر علمائے کرام گرتے گرتے بچے۔

اجلاس کے دوران علما کرام اور محکمہ موسمیات کے افسروں میں تلخ کلامی ہو گئی۔ علما کا موقف تھا کہ محکمہ موسمیات والے پہلے ہی چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کر دیتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے افسروں نے اس بارے میں وضاحت کی جس سے بات آگے نہ بڑھی اور معاملہ ختم ہو گیا۔ پشاور میں رمضان المبارک کا چاند ایک بار پھر ملک بھر سے پہلے نظر آگیا۔ غیر سرکاری روہت ہلال کمیٹی کا اجلاس جو کہ قاسم علی خان مسجد میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اجلا میں مولانا حسین احمد مدنی ،خیر البشر، قاری فیاض علوی،مولانا عبدالرؤف کے علاوہ دیگر مقامی اور قبائلی علاقوں کے علماء نے شرکت کی۔ اجلاس میں تقریب32شہادتیں موصول ہوئی جن میں 4باجوڑ،5صوبائی،5چارسدہ،3شبقدر،4بنوں،1کوہاٹ اور10پشاور سے موصول ہوئی ہیں۔جن کا شرعی جائزہ لینے کے بعد 10شہادتوں کو شرعی اعتبار سے درست قرار دیا گیا جس پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور جمعرات کے روز یکم رمضان المبارک ہو گا۔

وفاقی وزیرمذہبی امورکی ایک ہی دن روزے اورعیدکی کوششیں بارآورنہ ہوسکیں ،شہاب الدین پوپلزئی نے ایک بارپھررویت ہلال کمیٹی سے اختلاف کرتے ہوئے آج(جمعرات کو ) روزے کااعلان کردیا،افغان مہاجرکیمپوں اوردتہ خیل میں آج پہلاروزہ ہوگا۔وفاقی حکومت اوروزیرمذہبی امورسرداریوسف نے چنددن قبل تمام علماء کوایک ہی دن روزہ رکھنے اورعیدمنانے پرمتفق کرلیاتھااورعوام کوخوشخبری سنائی گئی تھی کہ ملک بھرمیں روزہ اورعیدہوں گی تاہم پشاورکی مسجدقاسم کے مولاناشہاب الدین پوپلزئی ایک بارپھرمنحرف ہوگئے اورانہوں نے جمعرات کوپہلے روزے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پشاوراورمردان سے ،دو،دوجبکہ کوہاٹ سے چاندنظرآنے کی ایک شہادت موصول ہوئی ہے لہذاپہلاروزہ جمعرات کوہوگاادھرشمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل اورلنڈی کوتل کے مقامی علماء نے بھی جمعرات کوپہلے روزے کااعلان کردیاہری پوراورخیبرپختونخواہ میں مقیم افغان مہاجرکیمپوں میں بھی جمعرات کوپہلاروزہ ہوگا