پیپلزپارٹی کی ازسرنوصف بندی کریں گے ،مجھے عوام سے دورنہیں رکھاجاسکتا، بلاول بھٹوزرداری،عوام کبھی بھی محترمہ بے نظیربھٹواورذوالفقارعلی بھٹوسے بے وفائی نہیں کریں گے ،ہمارامینڈیٹ ہمیشہ چرایاگیا،ہم نے ہرظلم کاڈٹ کرمقابلہ کیااورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ، سی ا ی سی کے اجلا س سے خطاب

جمعرات 18 جون 2015 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی ازسرنوصف بندی کریں گے ،مجھے عوام سے دورنہیں رکھاجاسکتا،عوام کبھی بھی محترمہ بے نظیربھٹواورذوالفقارعلی بھٹوسے بے وفائی نہیں کریں گے ،ہمارامینڈیٹ ہمیشہ چرایاگیا،ہم نے ہرظلم کاڈٹ کرمقابلہ کیااورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ،پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدترین حالات میں بھی ہمیشہ ملکی سالمیت اورملکی مفادات کوترجیح دی ۔

(جاری ہے)

ہم گھبرانے والے نہیں ملک کے کونے کونے میں خودجاوٴں گااورپیپلزپارٹی کومضبوط کروں گا،پیپلزپارٹی ہرظالم کے خلاف ڈٹ جانے کانام ہے