وزیردفاع خواجہ آصف ایم کیو ایم سے معذرت سے انکاری ،معذرت کیوں کروں؟بیان دے کر معذرت کی عادت نہیں سب پاکستانی ہیں مہاجر،غیر مہاجر کی تفریق نہ کی جائے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 17 جون 2015 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے ایم کیو ایم سے معذرت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ کس چیز کی معذرت کروں،بیان دے کر معذرت کرنے کی عادت نہیں سب پاکستانی ہیں مہاجر،غیر مہاجر کی تفریق نہ کی جائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ایم کیو ایم والے جس چیز کی بھی ہڑتال کریں مجھے پرواہ نہیں،میں نے تقسیم کی بات نہیں کی،ایم کیو ایم سے کس چیز کی معذرت کروں،بیان دے کر معذرت کرنا میری عادت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فیروز پور کے مہاجر بھی مہاجر ہیں،فیروز پور کشمیر اور گجرات کے مہاجروں نے کبھی زبان کی بات نہیں کی،جموں کشمیر والوں نے بھی کبھی لسانی بات نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ مہاجروں نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،یہاں سب پاکستانی ہیں مہاجر اور غیر مہاجر کی تفریق نہ کی جائے