اسامہ آپریشن،معطل ہونیوالی لیڈی ہیلتھ ورکرزبختواورآمنہ بی بی کو پشاورہائیکورٹ نے بحال کردیا

بدھ 17 جون 2015 08:31

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) اسامہ آپریشن،معطل ہونیوالی لیڈی ہیلتھ ورکرزبختواورآمنہ بی بی کو پشاورہائیکورٹ نے بحال کردیا۔ ذرائع کے مطابق 2011ء میں بلال ٹاؤن میں مبینہ طور پر رہائش پذیر القاعدہ چیف اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن سے قبل امریکی سی آئی اے نے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی معاونت سے جعلی ویکسی نیشن مہم چلائی۔

اس مہم کے دوران محکمہ صحت ایبٹ آباد کے پندرہ کے قریب اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

بعد میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں سابق صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے اہلکاروں کو ملازمتوں سے معطل کردیاتھا۔ ان معطل ہونیوالے ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔ جن میں سے ماسوائے دو لیڈی بختاوربی بی عرف بختو اور آمنہ بی بی کے تمام لوگوں کو پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کردیاگیا تھا۔ بختو اور آمنہ بی بی کی اپیل پرمنگل کے روز پشاور ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بختو بی بی اور آمنہ بی بی کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم سنایا۔