عوام کو دھاندلی قبول نہیں،خیبرپختونخوا کے عوام کپتان کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،اسفندیارولی،موجودہ حکومت کے ہوتے دوبارہ انتخابات خود کشی ہے،پشاور میں سہ فریقی اتحاد کے اجلاس سے خطاب،عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے،راجہ پرویزاشرف

بدھ 17 جون 2015 08:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہا ہے کہ عوام کو دھاندلی قبول نہیں،خیبرپختونخوا کے عوام کپتان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،موجودہ حکومت کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات خود کشی ہے،پشاور میں سہ فریقی اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی نے کہا کہ دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے کے اپنے کارنامے سامنے آگئے ہیں،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں اور عوام کو دھاندلی قبول نہیں،خیبرپختونخوا کے عوام دھاندلی اور کپتان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرنے والوں کے لئے خیبرپختونخوا میں میاں افتخار کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ایک نئی روایت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو آصف علی زرداری نے شناخت دی ،آج نواز شریف خیبرپختونخوا کہتے ہیں تو ان کی زبان سے اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اور فضل الرحمان بھٹک گئے تھے،آج کے بعد اکٹھے چلیں گے اور ایک ساتھ ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات خودکشی ہے،تحریک انصاف کی دھاندلی خیبرپختونخوا کے عوام کو قبول نہیں۔راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے،صوبے میں خونی بلدیاتی انتخابات کا مقدمہ وزیراعلیٰ کے خلاف درج ہونا چاہئے