ایک ہی دن عید اورروزہ،کے پی کے حکومت نے یقین دھانی کرائی ہے ،سردار یوسف، توہین رسالت قانون کاغلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، ناموس رسالت کاقانون کسی بھی مذہب یامذہب کے ماننے والوں کے خلاف نہیں ،وفاقی وزیرمذہبی امور کا بین المذاہب کانفرنس سے خطاب، رواں سال نومبرمیں عالمی بین المذاہب کانفرنس منعقدکی جائے گی ،دنیا بھر سے تمام مذاہب کے نمائندے شرکت کریں گے، مفتی ابوہریرہ محی الدین

بدھ 17 جون 2015 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ملک میں ایک ہی دن عید اورروزہ رکھاجائے توہین رسالت قانون کاغلط استعمال نہیں ہونے دیں گے، ناموس رسالت کاقانون کسی بھی مذہب یامذہب کے ماننے والوں کے خلاف نہیں یونیورسل نیکسزفارانٹرفیتھ (UNITE)کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے اعلان کیاہے کہ اس سال نومبرمیں عالمی بین المذاہب کانفرنس منعقدکی جائے گی جس میں پوری دنیاسے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں یونیورسل نیکسزفارانٹرفیتھ اینڈانگیج منٹ (UNITE)کے زیراہتمام بین المذاہب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف ،UNITEاورمجلس صوت الاسلام کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین ،مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدرحافظ حفیظ الرحمن ،آل پاکستان ہندو رائٹس موومنٹ کے چیئرمین ہارون سرب دیال ،پیس اینڈڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹوڈائریکٹررومانہ بشیر،مفتی ابوبکرمحی الدین ،مفتی جمیل الرحمن فاروقی،جاویدصادق ودیگرنے خطاب کیا جبکہ تقریب میں صاحبزادہ سلطان احمد،ڈاکٹراسحاق مظہرسندھو،سیدکاظم علی شاہ ،ڈاکٹرعامرطاسین سمیت مختلف غیرملکی سفارتخانوں کے نمائندوں وشخصیات نے شرکت کی سرداریوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پرلازم ہے کہ ایک دوسرے کے خیالات کااحترام کریں معاشرے بدامنی ،دہشت گردی اورلاقانونیت کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہدکی ضرورت ہے توہین رسالت کاقانون کسی مذہب کے خلاف نہیں جولوگ اس قانون کاغلط استعمال کرتے ہیں حکومت ان کے خلاف بھی کاروائی کررہی ہے اسی لیے حکومت کی طرف سے یہ واضح ہدایت ہے کہ توہین رسالت کے واقعات میں اس وقت تک مقدمہ درج نہ کیاجائے جب تک مقامی سطح کاایس پی لیول کاافسراس واقعے کی مکمل تحقیقات نہ کرلے یہ قانون مسلمانوں اورغیرمسلموں کے لیے برابرہے کسی کے ساتھ امتیازی سلو ک نہیں برتاجارہا کچھ مسلمان اس قانون کاسہارہ لے کرغیرمسلموں کے خلاف ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کرتے ہیں مگرہم نے اس قانون کے غلط استعمال کوروکاہے سرداریوسف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ ملک میں ایک ہی دن عید اورروزہ رکھاجائے اس کے لیے ہم نے خیبرپختونخواہ حکومت سے رابطہ کیاہے کے پی کے حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم ایک ہی دن عیداورروزے کے لیے بھرپوراقدامات کررہے ہیں رویت ہلال کمیٹی قاسم خان مسجدپشاورکی شہادت کابھی انتظارکرے گی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل کراچی میں ہوگا مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہاکہ سوسائٹی اورملامیں تفریق تھی داڑھی اورپگڑھی کودہشت کی علامت سمجھاجاتاتھا ہم نے یہ دوریاں ختم کی ہیں اوراپنے مدارس میں عصری نصاب کوشامل کیاہے علماء اورسول سوسائٹی کے تعلق کومضبوط کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ مجلس صوت الاسلام پاکستان سے وابستہ 600مساجدمیں ایک ہی خطبہ جمعہ دیاجاتاہے جس سے اتحادویکجہتی کی فضاء قائم ہورہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کابھی تحفظ کریں اس کے لیے ہم نے اس سال نومبرمیں انٹرنیشنل انٹرفیتھ کانفرنس منعقدکرنے کافیصلہ کیاہے جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے شرکت کریں گے معاشرے سے شدت پسندی ،دہشت گردی اوربدامنی کے خاتمے کے لیے ہم اپنابھرپورکرداراداکریں گے حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ فرقوں کے نام پرقائم مذہبی اورسیاسی جماعتوں پرپابندی لگائی جائے مذاہب اورفرقوں کے درمیان خلیج کوختم کیاجائے مدارس میں فرقہ واریت کی تعلیم نہیں دی جاتی مدارس کانصاب درست ہے یہ سب گلی محلوں میں قائم فرقہ پرست تنظیمیں کررہی ہیں گلگت بلتستان میں ن لیگ کے پلیٹ فام سے حالیہ الیکشن میں تمام فرقوں کے رہنماؤں نے کامیابی حاصل کی ہے گلگت بلتستان کے عوام نے فرقہ پرست جماعتوں کومستردکردیاہے فیصل رضاعابدی اورحامدرضاجیسے لوگوں نے گلگت کی مذہبی فضاء خراب کرنے کی سازش کی جس میں پیپلزپارٹی نے بھی ان کاساتھ دیا مگرعوام نے ان کی سیاست کومستردکردیاہے ہارون سرب دیال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توہین رسالت کاقانون غلط استعمال ہورہاہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کوبھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے مذہبی آزادی کے نام پراقلیتوں کی عبادت گاہوں پرقبضہ ختم کیاجائے توہین رسالت قانون میں جوخامیاں ہیں وہ درست کی جائیں پاکستان کی اقلیتیں ملک کی سیاسی وعسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :