مشرق وسطیٰ کے امن واستحکام کو لاحق خطرات سے پاکستان کو تشویش ہے، سرتاج عزیز،جی سی سی ممالک کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کرینگے، جدہ میں او آئی سی کے وزراء خارجہ اجلاس سے خطاب

بدھ 17 جون 2015 08:26

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے امن واستحکام کو لاحق خطرات سے پاکستان کو تشویش ہے ،خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں کے ساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کرینگے جدہ میں یمن صورتحال پر خلیجی تعاون کونسل ( او آئی سی ) کے وزراء خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے امت مسلمہ سے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پھر پورا جواب دینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور اتحادی فوج کے مقاصد کی بھرپور حمایت کرتا ہے پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے امن اور استحکام کو لاحق خطرات سے تشویش ہے پاکستان خلیجی تعاون کونسل ممالک کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :