آصف علی زرداری کا بیان بلاجواز،نامناسب اور ہتک آمیز ہے،نثار ،یہ طرز سیاست خطرناک اور قابل مذمت ہے،پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں سابق حکومت کی اپنی کارکردگی ہے،وزیرداخلہ کا آصف زرداری کے خطاب پر ردعمل

بدھ 17 جون 2015 08:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 جون۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا بیان بلاجواز،نامناسب اور ہتک آمیز ہے،یہ طرز سیاست خطرناک اور قابل مذمت ہے،پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں سابق حکومت کی اپنی کارکردگی ہے،وزیرداخلہ نے آصف علی زرداری کے خطاب پر ردعمل میں اپنے بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری کا بیان بلاجواز،نامناسب اور ہتک آمیز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے اہم ترین ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والے ادارے کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور یہ طرز سیاست خطرناک بھی ہوسکتا ہے،پیپلزپارٹی کی گرتی ساکھ کی وجہ کوئی ادارہ نہیں سابق حکومت کی کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کی سیاست سے اداروں کو ناقابل بیان نقصان ہوسکتا ہے۔زرداری صاحب کچھ بھی کہہ لیں،پاکستانی افواج اور اس کی قیادت کی عزت ہر پاکستانی کے دل میں ہے