بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں، پاک بھارت معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،پرویزمشرف ،نواز شریف کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا نواز شریف اگر انہیں بلائیں گے بھی تو نہیں آئیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 جون 2015 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 جون۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں پاک بھارت معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشرف نے کہا کہ نواز شریف کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا نواز شریف اگر انہیں بلائیں گے تو کیا وہ پاکستان آئیں گے وہ نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں ہتھیاروں کی تباہ کاری پہلے سے بہت بڑھ چکی ہے پاکستان اور بھرت کا معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ مودی کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔ ہم میانمار نہیں بھارت جان لے ہم نے چوڑیاں نہیں پہنچ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :