بنگلہ دیش ، صلاح الدین قادرچوہدری کو جنگی ٹریبونل نے سزائے موت سنا دی،سپریم کورٹ ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ 16جون کو سنائے گی

پیر 15 جون 2015 08:23

چٹاکانگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)بنگلہ دیش کے شہر چٹاکانگ سے سات بار منتخب ہونے والے پارلیمنٹ کے رکن صلاح الدین قادرچوہدری کو بنگلہ دیش میں قائم جنگی ٹریبونل نے سزائے موت سنا دی ،سپریم کورٹ ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ 16جون کو سنائے گی،صلاح الدین قادر چوہدری متحدہ پاکستان قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر فضل قادر چوہدری کے صاحبزادے ہیں،پاکستان کے ایک شہری اسحاق خان نے کہا کہ صلاح الدین قادر چوہدری کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے انہیں پاکستان سے دوستی کی سزا دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب سے مل کر اس معاملے کو بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ اٹھائے اور پاکستان کے سابق سپیکر کے خاندان کی مدد کرے

متعلقہ عنوان :