عازمین حج کو سہولتیں،جدہ ائیر پورٹ پر استقبالی کیمپ لگانے کی اجازت،30خادمین کو خصوصی ویزے جاری ،سعودی حکومت رواں سال 12لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جارے کررہی ہے ، پرائیویٹ حج سکیم کے 2015کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، 16اگست کو پہلی پرواز روانہ ہوگی،شفیق کاشف

پیر 15 جون 2015 08:21

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ)سعودی حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جدہ ائیر پورٹ پر استقبالی کیمپ قائم کرنے کی اجازت دیدی ہے، 30خادمین کو خصوصی ویزے جاری کئے گئے جبکہ سعودی حکومت رواں سال 12لاکھ سے زائد پاکستانی کو عمرہ ویزے جارے کررہی ہے سعودی حکومت نے پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 2015کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے جس کے مطابق 16اگست کو پہلی پرواز جدہ روانہ ہوگی کنوئیر ایسوسی ایشن آ ف ایشین حجاج حافظ شفیق کاشف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی پر خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے بتایاکہ سعودی حکومت اس سال عمرہ کے آٹھ ملین ویزے جارے کررہی ہے آئندہ سال ان کی تعداد سولہ ملین ہوجائے گی جس میں سے 12لاکھ سے زائد پاکستانی عازمین ِعمرہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ کہ جنوبی ایشائی ممالک کے حجاج کے لیے سعودی حکومت نے ایشائی زبانوں پر عبور رکھنے والے ماہرین کی خد مامت حاصل کرکے ایشیاء کی مختلف قومی و علاقائی زبانوں میں عازمین کی تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخی میں پہلی مرتبہ ہے کہ حج ایسوسی ایشن اس سال جدہ ائیر پورٹ پر استقبالی کیمپ قائم کرے گی جس کے لیے سعودی حکومت نے 30خادمین کو خصوصی ویزے جاری کئے ہیں اس کے علاوہ ایسوسی ایشن غیر جانبدار مانیٹرنگ سیل بھی قائم کرے گی جس کے دفاتر مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، منٰی اور عرفات میں بھی ہوں گے جس سے عازمین حج کو بہترین خدمت فراہم کرنے میں مد د ملے گی اور شکایات کا فوری ازالہ ہوگا شفیق کاشف نے بتادیا انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آف ایشین حجا ج پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی عازمین حج کو تربیت لٹریچر وغیر مفت فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :