وزارت داخلہ تحفہ کی فیکس مشینوں کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی کے معاملات کا جائزہ لے گی، جلد اہم اجلاس طلب کئے جانے کا امکان

پیر 15 جون 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) وفاقی و زارت داخلہ تحفے میں دی جانے والی فیکس مشینوں کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی بارے معاملات کا جائزہ لے گی اس حوالے سے جلد وزارت داخلہ کا اہم اجلاس طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔ سابق وفاقی وزیر رحمان ملک نے بھی ان مشینوں کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی کرنے کا انکشاف کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دوست ملک کی جانب سے دیا جانے والا فیکس مشین کا تحفہ بھی جاسوسی مقاصد کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے ۔سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے وفاقی وزارت داخلہ ان تمام معاملات کا جائزہ لے گی کیونکہ اگر ڈپلومیٹک انکلو تک جاسوسی کی جا سکتی ہے تو پھر وزیر اعظم ہاؤس ، ایوان صدر ، سپریم کورٹ سمیت کئی اہم ادارے بھی ان کی راہ میں آتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :