چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پاکستان کے 18کروڑ عوام کے ساتھ پورے خطے کو بے پناہ فائدہ ہوگا:شہبازشریف،سی پیک کے منصوبوں سے خطہ ترقی کرے گا ،لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،بھوک اورغربت کا خاتمہ ہوگا،بھارت سمیت کسی بھی ملک کو چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے،سی پیک دہشت گردی کو شکست دینے کا مضبوط میکانزم ہے،پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں اہم کردارادا کرے گا،پاکستان اورچین سی پیک منصوبوں پر مل کر کام کر کے دنیا میں تعاون اوردوستی کی نئی مثال قائم کریں گے،سی پیک منصوبوں پر عملدر آمد کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،وزیراعلیٰ کی چین کی وزرات خارجہ کے مڈ کیرئیر سفارتکارں کے وفد سے گفتگو، شہبازشریف نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے ،عام آدمی کی فلاح کیلئے ان کے اقدامات لائق تحسین ہیں:چینی وفد
پیر 15 جون 2015 08:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا بندھن مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکا ہے۔ چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 46ارب ڈالر کے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے اورچین کے اس غیر معمولی اقتصادی پیکیج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں پر مل کر کام کرکے دنیامیں تعاون اوردوستی کی نئی مثال قائم کریں گے۔
اقتصادی پیکیج ناصرف ترقی اورخوشحالی لائے گا بلکہ ملک معاشی طورپر مضبوط ہوگا۔سی پیک سے خطہ ترقی کرے گا،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،بھوک اورغربت ختم ہوگی، خطے میں ترقی اورخوشحالی آئے گی۔بھارت سمیت کسی بھی ملک کو چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
سی پیک دہشت گردی کو شکست دینے کا ایک مضبوط میکانزم ہے ۔
سی پیک کے منصوبے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔چین کے اقتصادی پیکیج کا الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستان کی حکومت اور18کروڑ عوام عظیم اقتصادی پیکیج ملنے پر چین کی قیادت اور عوام کے شکرگزار ہیں ۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں چین کی وزرات خارجہ کے مڈکیرےئر سفارتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔دونوں ملکوں کے عوام پیاراوربھائی چارے کے بندھن میں پروئے ہوئے ہیں ۔ہمارے دوست بھی مشترکہ ہیں اورہمارے دشمن بھی۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملی ہے ۔چین پاکستان کے مسائل سمجھتا ہے اورپاکستان کی تاریخ میں چین کی جانب سے اقتصادی پیکیج کا اعلان ایک غیر معمولی موقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان کے 18کروڑ عوام کے ساتھ پورے خطے کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے سی پیک اہم کردارادا کرے گا۔معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور مکمل نہیں ہوسکتا ۔سی پیک منصوبے معاشی خود مختاری اورآزادی کے حوالے سے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر تیزرفتاری اورانتھک محنت سے عملدرآمد کریں گے۔سی پیک کے منصوبے عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کی سوچ کے تحت تشکیل دےئے گئے ہیں ۔سی پیک منصوبوں پر عملدر آمدکیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 46ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے پیکیج میں سے 33ارب ڈالر صرف توانائی کے منصوبوں پر صرف ہوں گے۔پاکستان چین کے ترقی کے ماڈل سے فائدہ اٹھا کرترقی اورخوشحالی کا ادھورہ خواب مکمل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کو مکمل سکیورٹی دیں گے ،حکومت پاکستان نے چین کے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے جامع انتظامات کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وسائل کو عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے ۔عام آدمی کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں۔میٹروبس منصوبے وسا ئل عام آدمی پرنچھاور کرنے کی شاندار اور بہترین مثال ہے۔چینی وفد کے اراکین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زیراعلیٰ شہبازشریف نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔پنجاب میں عام آدمی کی فلاح کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات لائق تحسین ہیں ۔وفاقی اورپنجاب حکومت معیشت کی بہتری کیلئے شاندار اقدامات کررہی ہیں۔چینی وفد نے پاکستان میٹروبس منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل اور آغاز پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباددی۔ صوبائی وزراء کرنل (ر) شجاع خانزادہ ،بیگم ذکیہ شاہنواز،چےئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان،ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی اورمتعلقہ حکام کے علاوہ چین کی وزرات امور خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لو شو(Ms.Luxu)،لاہورمیں چین کے قونصل جنرل یوبورن (Mr.Yu Boren)اورمڈ کیرےئر (Mid-Career) سفارتکار اس موقع پر موجود تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 15 جون 2015 کی مزید خبریں
-
پاکستان“ سپر لیگ2016ء ”یو اے ای“ میں کرانے کی تیاری، افتتاحی ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی،میچز تین مختلف مقامات کھیلے جائیں گے،پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنا نے کیلئے ایک فرم کی خدمات حاصل ... مزید
-
ضرب عضب حکومت کے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا عکاس ہے،دہشت گردی کے خلاف پر خطر محاذوں پر لڑنے والے قوم کے بیٹوں پر فخر ہے،نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہاہے ... مزید
-
عمران خان یو ٹرن کے بادشاہ، جوڈیشل کمیشن کو خط اور مطالبہ شکست کا اعتراف ہے،پرویز رشید ،حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تحریک انصاف کا مطالبہ پاکستانی سیاست کو الجھن میں ڈالنے کیلئے ہے،بیان
-
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے علماء ایک ہی دن روزے اور عید پر متفق، مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی میں نمائندگی ملنے کے بعد راضی ہوگئے، ملک بھرمیں عید اور روزہ ایک ... مزید
-
بس پرحملہ کیلئے غیر ملکی ایجنسی نے تعاون کیا،سانحہ صفورا کا منصوبہ بس گزرتے دیکھ کر بنایا،حملہ ایک دن پہلے کرنا تھا،ساتھیوں کی لیٹ آمد اور بس کے گزر جانے کی وجہ سے اگلے دن حملہ کیا،منصوبہ گلشن اقبال ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، دہشت گردوں کے اہم نیٹ ورک ختم ہو گئے،خواجہ آصف ، اب دہشت گرد فوج کے خوف سے چھپنے کے لئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں،بیان
-
خضدار،کالعدم تنظیموں کے 2اہم فراری کمانڈروں نے 57ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دئیے ،قومی دھارے میں شامل ہونے کااعلان
-
دہشتگردوں کی موجودگی، وزیراعظم کو مری جانے سے روک دیا گیا،مری‘ پتریاٹہ‘ ایوبیہ، بھوربن میں ”را“ کے تربیت یافتہ دہشت گرد ہوسکتے ہیں، اہم شخصیات جانے سے گریز کریں،حساس اداروں کی رپورٹ،حساس اداروں ... مزید
-
چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پاکستان کے 18کروڑ عوام کے ساتھ پورے خطے کو بے پناہ فائدہ ہوگا:شہبازشریف،سی پیک کے منصوبوں سے خطہ ترقی کرے گا ،لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،بھوک اورغربت ... مزید
-
آئندہ دہائی میں پاکستان میں بیرون ملک سے روزگار کیلئے لوگ آنا شروع ہوجائیں گے ،عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹ ، اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے لیے ”قسمت بدلنے“کا منصوبہ قرار ... مزید
-
این جی اوز کی مشکوک سرگرمیاں: حکومت نے اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا‘ امریکی این جی او پر پابندی ہٹانے پر بھی غور شروع
-
پنجاب کے 8ویں بجٹ سے بھی غریب اور انکے بچے تعلیم، دوائی، نوکری سے محروم رہیں گے، پرویزالٰہی،شہبازشریف کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریسکیو 1122 کیلئے بھی عوام سے چندہ مانگ رہے ہیں، جنگلہ بس کیلئے ... مزید
-
وزارت داخلہ تحفہ کی فیکس مشینوں کے ذریعے پاکستان کی جاسوسی کے معاملات کا جائزہ لے گی، جلد اہم اجلاس طلب کئے جانے کا امکان
-
عازمین حج کو سہولتیں،جدہ ائیر پورٹ پر استقبالی کیمپ لگانے کی اجازت،30خادمین کو خصوصی ویزے جاری ،سعودی حکومت رواں سال 12لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جارے کررہی ہے ، پرائیویٹ حج سکیم کے 2015کے انتظامات ... مزید
-
ایان علی کی اڈیالہ جیل میں کتاب کے 70 صفحات مکمل ، کتاب کا نام ” اسیرصیاد “ تجویز ،حکومت سے پولیس وین کی خریداری کی خواہش کا اظہار
-
بھارت نے پاکستان دشمنی کے ریکارڈ توڑ دیئے، دہشت گرد پاکستان بجھوانے کے ساتھ اب آبی جارحیت کا بھی زور و شور سے آغاز کر دیا؛رپورٹ
-
پی آئی اے نے لندن کے 12مسافر برمنگھم پہنچا دئیے،مسافروں کو دوسری پرواز سے لندن بھیجا جائے ،ائیرلائن
-
بنگلہ دیش ، صلاح الدین قادرچوہدری کو جنگی ٹریبونل نے سزائے موت سنا دی،سپریم کورٹ ان کی اپیل پر حتمی فیصلہ 16جون کو سنائے گی
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،پنجاب کے توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ،معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے توانائی بحران کا خاتمہ نا گزیر ہے:شہبازشریف،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی ... مزید
-
سندھ کے بجٹ میں ٹیکس دیگر تین صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے ،مرادعلی شاہ،عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس کی شرح 15فیصد سے 14فیصد کر دی گئی ،پیپلز پارٹی کی پالیسی کسی کو نوکری سے نکالنا نہیں بلکہ روزگار فراہم ... مزید
-
آزاد کشمیر کا مالی سال 2015-16 کا بجٹ آج ( پیر ) کو پیش کیا جائے گا، فری بجٹ کا حجم تقریباً 672 ارب روپے ہو گا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان
-
این اے 122: سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ آج پیر کو سنایا جائیگا
-
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ،علی ظفر ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آگئے
-
مسلم لیگ ( ن ) کو گلگت بلتستان میں بھی حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ، وزیر اعلی اور دیگر ہم تعیناتیوں کا اختیار وزیر اعظم نواز شریف کو دیدیا گیا ، آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے حکومت تشکیل دیدی ... مزید
-
پشاور سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے 18 ایم پی ایز نے یونس ظہیر کو پشاور کا ناظم بنانے کیلئے عمران خان اور پرویز خٹک کو خطو لکھ دیا
-
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس کا یومیہ خرچہ 23 لاکھ روپے ، ایوان صدر کا21 لاکھ سے زائد رکھا گیا
-
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سزائے موت کے قیدیوں کو ایک ماہ کا ریلیف مل گیا
-
طاہر القادری کی طبیعت سنبھل گئی‘ ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی
-
متحدہ قومی موومنٹ کی صوبے میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کے بعد شہر کے بعض علاقوں میں کاروبار بند رہا، بیشتر علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں
-
آئندہ مالی سال 8 بڑے ٹیکس استثنیٰ ، کولڈ سٹوریج بنانے کیلئے تین سال کی ٹیکس چھوٹ ، حلال گوشت کی پیداوار میں پانچ برس کی ٹیکس چھوٹ ، چاول کی مزید ایک برس کی ٹیکس چھوٹ شامل
-
پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو موجودہ اسمبلی کارکن بنانے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا
-
بیوروکریسی اقتدار میں آنیوالی پارٹی سے ہدایات لیتی ہے،پرویز رشید،عام انتخابات سے پہلے بیوروکریسی کا رائیونڈ میں شریف برادران سے رابطہ اور ہدایات لینا کوئی نئی بات نہیں،وزیراطلاعات کا اعتراف،جوڈیشل ... مزید
-
معائنہ کی آڑ میں ”قومی راز“چرانے کی اجازت نہیں دیں گے: حسن روحانی،مذاکرات میں سنجیدہ ہیں لیکن پیشرفت کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے ۔ایرانی صدر کا نیوز کانفرنس سے خطاب
-
’سنوڈن کی فائلیں برطانوی جاسوسوں کی منتقلی کی وجہ بنیں‘، ایڈورڈ سنوڈن پر سرکاری مواد چرانے، سمیت خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزامات میں امریکی حکام کو مطلوب ہیں
-
’سوڈان کے صدر کو گرفتار کر لیا جائے‘ عالمی عدالت کا جنوبی افریقہ سے مطالبہ، عمر البشیر دارفور تنازع میں ہونے والے جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب ہیں
-
برطانیہ میں معمر ترین جوڑے نے شادی کر لی
-
فلسطینی کو تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اترنے پر اسرائیلی فوجیوں کو انضباطی کارروائی کا سامنا ، فوجیوں کیخلاف کارروائی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی
-
مصر،شیعہ افراد کے قتل عام پر 23افراد کو 14سال قید کی سزا
-
جرمنی ،انجیلا مرکل کے دفتر کا کمپیوٹر بھی سائبرحملے کی زد میں آنے کا انکشاف
-
فرانس، فوجی آفیسر کے سوٹ کیس سے 27کلوگرام کوکین برآمد،گرفتار کرلیا گیا
-
افغانستان،سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ضلعی سربراہ سمیت چار افراد،اتحادی افواج کی بمباری میں اہم طالبان کمانڈر ہلا ک
-
امریکا بالٹک خطے میں بھاری جنگی ساز وسامان تعینات کرنیکی تیاری کر رہا ہے، امریکی اخبار
-
بھارت ، سفاک پڑوسی نے آم توڑنے کے تنازعہ پر 17سالہ لڑکی کو زندہ جلا دیا
-
جنوبی افریقہ کی عدالت نے سوڈانی صدر عمرالبشیر کو ملک چھوڑنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.