عمران خان یو ٹرن کے بادشاہ، جوڈیشل کمیشن کو خط اور مطالبہ شکست کا اعتراف ہے،پرویز رشید ،حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تحریک انصاف کا مطالبہ پاکستانی سیاست کو الجھن میں ڈالنے کیلئے ہے،بیان

پیر 15 جون 2015 08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے عمران خان کو یو ٹرن کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا خط اور مطالبہ عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے اور پاکستانی سیاست کو الجھن میں ڈالنے کیلئے ہے ا۔

(جاری ہے)

توار کو جاری ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ثبوت دستاویزات اور گواہ پیش کرنے میں ناکامی پر تحریک انصاف نے نئے خطوط لکھنا شروع کردیئے تحریک انصاف کا جودیشل کمیشن کو لکھا گیا خط اور مطالبہ عمران خان کی شکست کا اعتراف ہے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف نے ریٹرننگ افسران کو گواہ نہیں بنایا نئے مطالبے میں ریٹرننگ افسروں کو بلانا یوٹرن کے بادشاہ کا نیا یوٹرن اور تضاد ہے انہوں نے کہا کہ حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تحریک انصاف کا مطالبہ پاکستانی سیاست کو الجھن میں ڈالنے کیلئے ہے یہ مطالبہ اس لیے بھی ہے کہ قوی ترقی کے اہداف حاصل نہ کیے جاسکیں۔