ضرب عضب حکومت کے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا عکاس ہے،دہشت گردی کے خلاف پر خطر محاذوں پر لڑنے والے قوم کے بیٹوں پر فخر ہے،نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہاہے ،وزیراعظم نواز شریف کی آپریشن ضرب عضب کو ایک سال پورا ہونے پر قوم کو مبارکباد

پیر 15 جون 2015 08:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 جون۔2015ءِ) وزیراعظم نواز شریف نے آپریشن ضرب عضب کو ایک سال پورا ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب حکومت کے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی عکاس ہے،دہشت گردی کے خلاف پر خطر محاذوں پر لڑنے والے قوم کے بیٹوں پر فخر ہے،نوجوانوں کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہاہے ۔

اتوار کو وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے اور ملک میں امن و امان بحال ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیٹوں ، شوہروں اور بھائیوں کی قربانیاں دینے والوں کے شکرگزار اور ان کیلئے دعا گو ہیں، قوم ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی، ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب حکومت کے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی عکاس ہے، قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کا قلع قمع ہو رہاہے اور ملک ترقی کر رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف پر خطر محاذوں پر لڑنے والے قوم کے بیٹوں پر فخر ہے، پر خطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے کل پر قربان کر رہے ہیں، پوری قوم پر خطر محاذوں پر وطن عزیز کیلئے لڑنے والے جوانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔