دتہ خیل،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی گولہ باری ،20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،آئی ایس پی آر، آپریشن ضرب عضب کا ایک سال، 2763 دہشتگرد ہلاک ،347 افسر اور جوان شہید ہوئے،837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،53 ٹن بارودی مواد برآمد ،18087 ہتھیار پکڑے گئے ، آئی ایس پی آر ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پرپوری قوم مبارکبادکی مستحق ہے ،عاصم باجوہ،پاک فوج نے وہ کردکھایاجودنیاکی کوئی فوج نہیں کرسکی،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 14 جون 2015 05:12

شمالی وزیرستان /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء) افغانستان کے سرحدی کے قریبی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں مزید 20 دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ،سکیورٹی فورسز کے ملحقہ علاقو ں میں زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی مدد سے شدید گولہ باری باری جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے،کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز خفیہ ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سازوسامان کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شوال کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک اور کئی ٹھکانے تباہ کئے گئے ۔ادھردہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں ایک سال کے دوران 218 اہم دہشتگردوں سمیت 2763 دہشتگرد ہلاک ،837 خفیہ ٹھکانے تباہ ،253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا ،18087 ہتھیار پکڑے گئے جبکہ 347 افسر ان اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ایک سال میں پاک فوج کو اہم کامیابیاں ملی ہیں اس آپریشن میں 3763 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے دہشتگردوں کے 837 خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف آپریشنز کے دوران 253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے فاٹا ، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں ملک بھر میں خفیہ معلومات پر 9000آپریشنز کئے گئے اور مختلف شہروں میں 218اہم دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔

خفیہ آپریشنز کے نتیجے میں ایک ہزار دہشتگرد پکڑے گئے آپریشن ضرب عضب میں 347 فوجی افسر اور جوان شہید ہوئے جبکہ 18087 مختلف اقسام کے ہتھیار کپڑے گئے ہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر دہشتگردوں کا مواصلاتی ڈھانچہ تباہ کردیا گیا ہے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور معاشرہ مثبت کردار ادا کررہا ہے۔

جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم باجوہ نے کہاہے کہ قوم کے اتحادسے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پرپوری قوم مبارکبادکی مستحق ہے ،پاک فوج نے وہ کردکھایاجودنیاکی کوئی فوج نہیں کرسکی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عاصم باجوہ نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب قوم کے اتحادکے ساتھ کیااورپوری قوم کامیاب آپریشن پرمبارکبادکی مستحق ہے ،اس اتحادسے قوم کی مضبوطی اورپختہ یقین کاپتہ چلتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ قوم کے شکرگزارہیں کہ اس نے مسلح افواج کاساتھ دیااورخدانے بھی ہماراساتھ دیاخیبرایجنسی کاعلاقہ بہت مشکل ہے ہم اکثریت والے علاقے خالی کراچکے ہیں ہم نے انٹیلی جنس کی مددسے بہت سے محلوں کوناکام بنایاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدبغیرکسی تفریق کے ہرقسم کی دہشتگردی کاخاتمہ کرناتھا،ہمیں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں ،اب افغانستان کی سرحدپرچندعلاقے باقی ہیں ،جہاں دہشتگردوں کاپیچھاکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے تمام مقاصدپورے نہیں ہوجاتے آپریشن جاری رہے گا