قومی مفادوملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،جنرل راحیل شریف،اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، منصوبے میں روڑے اٹکا نے والوں پر گہری نظر ہے،گوادر بندر گاہ کو ضرور متحرک کیا جائیگا،جنگ بندی معاہدے اور سیز فائر لائن کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے،دنیا پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سمجھتی اور تحفظات کی حمایت کرتی ہے،دہشت گردوں کو ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،ملک کا امن ہر صورت بحال کرینگے،دشمن کراچی ،بلوچستان اور فاٹا میں جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ان کے عزائم کامیاب نہیں ہوں گے،آرمی چیف کا پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

اتوار 14 جون 2015 05:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 جون۔2015ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، اقتصادی راہداری منصوبے میں روڑے اٹکا نے والوں پر گہری نظر ہے،آپریشن ضرب عضب فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، دہشت گردگھبراہٹ کی حالت میں بھاگ رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام کے تعاون سے ہی جیتی جا سکتی ہے،قومی مفاد ،خود مختاری اور قومی افتخار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،پاکستان کا امن ہر صورت بحال کریں گے، دنیا پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سمجھتی ہے اور تحفظات کی حمایت کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کے مطابق ہفتہ کے روز نیول ہیڈ کوارٹر میں پاسنگ آؤٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاسنگ آؤٹ مکمل کرنے والے کیڈٹس میں اسناد تقسیم کیں اور نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس کو اعزاز شمشیر سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کہا ہے کہ دنیا پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو سمجھتی ہے اور تحفظات کی حمایت کرتی ہے،پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں بلوچستا ن میں خون ریزی ،کراچی اور فاٹا کے حالات کی خرابی ہمارے مسائل ہیں،کراچی اور بلوچستان میں دشمن جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہے ہم چیلنجز سے نبرزآزما ہونے کے لئے تیار ہیں،پاکستان کا امن ہر صورت بحال کریں گے۔

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے لیکن امن کیلئے قومی مفادات اور خود مختاری کا سودا ہر گز قبول نہیں،امن کے لئے تمام ممالک سے تعاون کیا ہے اور لازوال قربانی دی ہیں اور مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گالیکن قومی مفادات،ملکی سلامتی و خود مختاری کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف نا قابل برداشت ہے ،سرحدی حدود کی خلاف ورزی دشمن کی سازش ہے ،کراچی ،بلوچستان اور فاٹا میں دشمن کے ناپاک ارادے ظاہر ہوتے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ امن کیلئے دوسری قوموں کیلئے ساتھ دیا ہے،جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں خوشحالی آئے گی ،یہ منصوبہ خطے کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا،گوادر بندر گاہ کو ضرور متحرک کیا جائیگا،پاکستان کے دشمن اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف روڑے اٹکا رہے ہیں اور جن سازشوں میں مصروف ہیں ان سے بخوبی آگاہ ہیں،دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان ،فاٹا اور کراچی میں دشمن جارحانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،قومی مفاد ،خود مختاری اور قومی اافتخار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وطن کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب فیصلہ مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور فیصلہ کن نتائج دے رہا ہے ،دہشت گرد مایوسی اور گھبراہٹ کے عالم میں بھاگ رہے ہیں اور چھپنے کی کوشش کررہے ہیں ،دہشت گردوں کے ملک کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف مسلح افواج نہیں جیت سکتی بلکہ قوم کی حمایت سے ہی جنگ جیتی جا سکتی ہے۔