پاکستان میانمار میں بھارتی حملے پر چیخ رہا ہے تو اپنے ملک میں اسامہ پر حملے کے خلاف کیوں خاموش رہا‘ شیوسیناکی ہرزہ سرائی

ہفتہ 13 جون 2015 07:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے کہا ہے کہ پاکستا ن کو اگر میانمار میں بھارت کے حملے پر تکلیف ہے تو اس نے ا سامہ بن لادن پر امریکی حملہ کے وقت خاموشی کیوں اختیار کی تھی۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سینا ماؤتھ پیس ”سامانا“ میں لکھے گئے اپنے ایڈیٹوریل میں تنظیم نے لکھا ہے کہ میانمار میں آپریشن سے سبق سیکھنے کے بجائے پاکستا ن دھمی آمیز زبان استعمال کررہا ہے جو کہ مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسند تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے پاکستان کے اندر حملہ کیا اسامہ کو مارا اور اسکی لاش بھی ساتھ لے گئے تاہم پاکستان نے ایک لفظ بھی نہیں کہا جبکہ پاکستان پہلے یہ بتائے کہ پاکستان اپنے ملک کے اندر اتنا بڑا واقعہ ہونے پر خاموش کیوں رہا اور دنیا کے سامنے چیخا کیوں نہیں ۔ تنظیم نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملے ہورہے ہیں اور وہ خاموش ہے اور اگر پاکستان امریکہ کے خلاف خاموش ہے تو اسے یقیناً بھارت کے معاملات میں بھی داخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :