ابھی تک الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوں ،میں عمران خان کی ذاتی شخصیت سے بہت متاثرہوں ، ریحام خان

ہفتہ 13 جون 2015 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ ابھی تک الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوں ،میں عمران خان کی ذاتی شخصیت سے بہت متاثرہوں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری ذاتی زندگی کونشانہ بنایاگیا،میرے بچوں کی تصاویر،جعلی طلاق نامہ میڈیامیں دکھایاگیا،اگرمیں قلفی بھی کھاتی ہوں توٹی وی پرٹکرچلی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مذہب نے طلاق کاحق دیاہے ،اسلام میں دوسری شادی کی اجازت دی گئی ہے ،پاکستان میں ہرچیزکوشک کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اورعمران خان کوعلم نہیں تھاکہ مجھے اسٹریٹ چلڈرن کاسفیربنادیتی ہے ۔اگرمیں عمران خان کی بیوی نہ ہوتی توبھی مجھے سفیربنایاجاتا۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین بھائی نے مجھے سونے کاسیٹ نہیں بھیجا