فارم 15پر سب سے زیادہ سزا عمران خان کو ملنی چاہیے ،پرویز رشید ، عمران خان خیبر پختونخواہ کو بچہ سکہ کے دور سے واپس لے آئیں ، بنی گالہ میں حکومت چلانے کی بجائے خود خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیں اور اگلے تین سال اچھی طرح حکومت چلائیں ، فارم 15جن حلقوں میں دستیاب نہیں ہے ان میں تحریک انصاف سرفہرست ہے ، پی ٹی آئی کے کے حلقوں میں 44.26فیصد ، مسلم لیگ ن کے حلقوں میں 28.28فیصد ، پی پی کے حلقوں میں 39.8فیصد جبکہ ایم کیو ایم کے حلقوں میں 62.6فیصد فارم 15دستیاب نہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب ، کیا عمران خان پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی نہیں لگادینی چاہیے ،وفاقی وزیر اطلاعات کا صحافیو ں سے سوال

ہفتہ 13 جون 2015 07:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے عمران خان خیبر پختونخواہ کو بچہ سکہ کے دور سے واپس لے آئیں ، بنی گالہ میں حکومت چلانے کی بجائے خود خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیں اور اگلے تین سال اچھی طرح حکومت چلائیں ، میں صحافیوں سے یہ سوال کرتا ہوں کہ معیشت کو نقصان پہنچانے ، کئی لوگوں کو زندگی سے محروم کرنے کے بعد کیا عمران خان پر آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی نہیں لگادینی چاہیے ، فارم 15جن حلقوں میں دستیاب نہیں ہے ان میں سب سے تحریک انصاف سرفہرست ہیں ۔

تحریک انصاف کے حلقوں میں 44.26فیصد ، مسلم لیگ نواز کے حلقوں میں 28.28فیصد ، پیپلز پارٹی کے حلقوں میں 39.8فیصد جبکہ ایم کیو ایم کے حلقوں میں 62.6فیصد فارم 15دستیاب نہیں ہیں فارم 15پر سب سے زیادہ سزا عمران خان کو ملنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں ے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمان ، ایم این اے طلال چوہدری ، ایم این اے دانیال عزیز بھی موجود تھے ۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرنا کمیشن پر اثر انداز ہونے کی روایت برقرار ہے وہ عدالت میں اپنا مقدمہ لڑنے کی بجائے میڈیا ٹرائل کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے عمران خان عدالت میں مقدمہ کیوں نہیں لڑتے کنٹینر پر لگائے گئے الزامات عدالت میں ثابت کرنا دور کی بات ہے نجم سیٹھی نے الزامات عدالت میں پیش کئے عمران خان نجم سیھٹی پر 35پنکچر کا الزام عائد کیا تھا عمران خان نے عدالت میں 35پنکچر لگانے کا ذکر تک نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا عدالت میں مشکل ہوتا ہے سچ بولنا ان کے بس میں نہیں ۔ عمران خان نے پورے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتتخابات پوری ٹیوب پھاڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات شفاف منعقد ہوچکے ہیں اگر اس میں دھاندلی کی ہوتی تو عوام فوری طور پر سڑکوں پر نکل آتے لیکن لوگوں نے خوشیاں اور مٹھائیاں بانٹ دی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فارم 15 کا ذکر کرنا شروع کردیا ۔

رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کو 62.6فیصد ، پی ایم ایل این کو 28.28فیصد ، پی پی پی کو 39.8فیصد ، پی ٹی آئی کو 44.26فیصد فارم 15دستیاب نہیں تھے پی ٹی آئی کو دگنے ملے اس پر آپ کو جواب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانے کا جواب خیبر پختونخواہ میں مل گیا آپ کا چہرہ بے نقاب ہوگیا کے پی کے کے عوام کو سزا نہ دیں تین سال مزید باقی ہیں اپنی ذمہ داری نبھا دیں بنی گالہ جا کر پشاور میں وزیراعلیٰ کے عہدے پر بیٹھ جائیں اور عوام کی خدمت کرکے ماڈل صوبہ بنا کر دکھا دیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بہت دلیری کے ساتھ مل کے بڑے بڑے چیلنجز قبول کئے ملک کو تین بڑے بڑے چیلنجز ہیں توانائی ، امن وامان ، معیشت ان سب میں میاں نواز شریف نے اپنی کارکردگی دکھا دی توانائی کا بحران پہلے کی نسبت کم ہوا ہے معیشت کی بہتر کارکردگی پوری دنیا نے تسلیم کی ۔

اس موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ عمران خان نے سارے الزام آر اوز پر ڈال دیتے ہیں ان کے وکیل نے ایک سوال آر اوز سے نہیں پوچھا فارم 15 سے متعلق اعتراض ہے تو عدالت میں کیوں نہیں پوچھتے عمران خان جھوٹے الزامات پر پوری قوم سے معافی مانگ لیں 1970ء سے لیکر 2013ء تک کے انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے بیانات میں تضادات ہیں ایم این اے طلال چوہدری نے کہا کہ فارم 14اور 16 سو فیصد موجود ہیں کمیشن کو چاہیے کہ عمران خان کو میڈیا ٹرائل سے منع کردیں آج ہفتہ کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہورہا ہے اس سے پہلے وہ میڈیا ٹرائل کرنے لگتے ہیں عمران خان اس وقت فارم 15کا ذکر کرکے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں وہ ٹربیونل اور جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں اگر فارم 15میں ہی فیصلہ کرنا تھا تو آپ نے چا ر ماہ تک معیشت کو ناقابل تلافی نقصان کیوں پہنچایا جلسوں کے دوران بدنظمی میں کئی جانوں کو ضائع کیا اس بنیاد پر تو سب سے بڑے مجرم عمران خان ہیں کیا آپ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو حصہ لینے سے روک دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ بیٹھ کر حکومت چلانے کی بجائے خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا حلف لے کر وہاں حکومت چلائیں اور بتائیں کہ گڈ گورننس کیا ہوتی ہے عمران خان بنیادی طورپر بزدل آدمی ہیں وہ چیلنج قبول نہیں کرسکتے اگر چیلنج قبول کرتے ہیں تو انہیں وزیراعلیٰ کا حلف لے لینا چاہیے نواز شریف میں ہی یہ اہلیت ہے کہ وہ چیلنج قبول کرتے ہیں انہوں نے دہشتگردی ، معیشت اور توانائی کے شعبوں کا چیلنج قبول کیا گزشتہ دو سال میں دہشتگردی کم ہوئی توانائی بحران کم ہوا اور معیشت میں مضبوطی آئی ۔