پنجاب کا 14 کھرب 47 ارب 24 کروڑ کا بجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں 7.5فیصداضافہ، 27 فیصد بجٹ تعلیم کیلئے مختص،ملازمین کے میڈیکل الاوٴنس میں 25 فیصد اضافہ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے 400 ارب، سیلز ٹیکس کا نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ ، 12 سیکٹرز 2 سے 10 فیصد تک فلیٹ ریٹ سیلز ٹیکس لاگو ہوگا،جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 150 ارب، صحت کے لئے 130 ارب اور امن وامان کے لئے 110 ارب 70 کروڑ روپے مختص، 500 مراکز صحت تعمیر کئے جائیں گے،توانائی کے 618 ارب روپے کے منصوبے زیرتکمیل ہیں،لاہور میں اورنج ٹرین کے لئے 10 ارب،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 20 ارب، محکمہ آبپاشی کے لئے 50 ارب 83 کروڑ، لائیو اسٹاک کے لئے 8 ارب 59 کروڑ مختص،صوبائی وزیرخزانہ عائشہ غوث کی بجٹ تقریر
ہفتہ 13 جون 2015 07:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 جون۔2015ء) پنجاب حکومت نے مالی سال 16-2015 کا 14 کھرب 47 ارب 24 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 400 ارب اور بجٹ کا 27 فیصد تعلیم کے شعبے کیلئے مختص کیا گیا ہیپنجاب میں سیلز ٹیکس کا نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تقریباً 12 سیکٹرز پر 17 فیصد کے بجائے 2 سے 10 فیصد تک فلیٹ ریٹ سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7 فیصد اور میڈیکل الاوٴنس میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیکل الاوٴنس میں اضافہ پنشنرز کو بھی ملے گا۔ پنجاب کی وزیرخزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث نے بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی تاہم شور شرابے کے باوجود صوبائی وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی۔(جاری ہے)
آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم 14 کھرب، 47 ارب 24 کروڑ روپے رکھا گیا ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 400 ارب، تعلیم کے شعبے کے لئے 310 ارب 20 کروڑ، جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے 150 ارب، صحت کے لئے 130 ارب اور امن وامان کے لئے 110 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
صوبہ بھر میں 500 مراکز صحت تعمیر کئے جائیں گے بجٹ تقریر میں صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت کے تحت مجموعی طورپر صوبے میں توانائی کے 618 ارب روپے کے منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ان منصوبوں میں پنجاب حکومت 218 ارب روپے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جب کہ بجٹ میں سڑکوں پر اور پلوں کی تعمیر کے لےئے 69 ارب روپے، توانائی کے شعبوں کے لئے 34 ارب، لاہور میں اورنج ٹرین کے لئے 10 ارب،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 20 ارب، محکمہ آبپاشی کے لئے 50 ارب 83 کروڑ، لائیو اسٹاک کے لئے 8 ارب 59 کروڑ ، پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کے لئے 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کا آغاز جنوبی پنجاب کے دیہات سے ہوگا۔صوبائی بجٹ میں براہ راست ترسیلات کی مد میں وفاق سے 30 ارب 40 کروڑ روپے حاصل ہوں گے، کل آمدنی کا تخمینہ ایک ہزار440 ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ ایک ارب روپے رجب طیب اردوان اسپتال کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غریب عوام کو بلاسود قرضوں کیلیے 2 ارب، پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کیلیے 3 ارب، اسپتالوں میں مفت ادویات کیلیے10 ارب 82 کروڑ، کسانوں کو ٹریکٹردینے کیلیے 5 ارب، محکمہ پولیس کے لیے 94 ارب 62 کروڑ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں جدید سہولیات کے لئے16 ارب 36 کروڑ، 26 ارب روپے لاگت سے ملتان میٹروبس منصوبہ مکمل کیا جائے گا جب کہ بجٹ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 67 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیر خزانہ عائشہ غوث نے کہا کہ پنجاب میں سیلز ٹیکس کا نیا نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تقریباً 12 سیکٹرز پر 17 فیصد کے بجائے 2 سے 10 فیصد تک فلیٹ ریٹ سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔ وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے 7 فیصد اور میڈیکل الاوٴنس میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیکل الاوٴنس میں اضافہ پنشنرز کو بھی ملے گا۔ سرکاری ملازمین کے 2 ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے 15 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کی عمر کی حد میں تین سال رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 18 سے 20 تک کے ڈاکٹروں کی 10 ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ انہوں نے پنجاب میں کم ازکم تنخواہ 12 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 5 ارب، کسانوں کو ٹریکٹر دینے کیلئے 5 ارب روپے، لائیو سٹاک کے شعبے کے لئے 8 ارب 59 کروڑ روپے، محکمہ پولیس کیلئے 94 ارب 62 کروڑ روپے، محکمہ آبپاشی کے لئے 50 ارب 85 کروڑ روپے، معدنی ذخائر سے استفادہ کے لئے 2 ارب 17 کروڑ کی رقم، ماڈل مویشی منڈیوں کیلئے 80 کروڑ روپے، مواصلات اور ورکس کے لئے 81 ارب روپے، سیاحت کے فروغ کے لیے 93 کروڑ روپے جبکہ زرعی شعبے کے لئے 19 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مظفر گڑھ میں ترکی کے تعاون سے بنے ہسپتال کی توسیع کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جھنگ اور ساہیوال میں نئی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔ پسماندہ علاقوں میں چار دانش سکول بھی قائم کئے جائیں گے۔ بے روزگاروں کے لیے اپنا روزگار اسکیم کے تحت 50 ہزار گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں اور اس منصوبے کے لیے 31 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت محنت کشوں کیلئے لاہور اور ملتان میں رہائشی منصوبے بھی شروع کرے گی۔وزیرکانہ پنجا ب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ منتخب حکومت کا تیسرا بجٹ ہے اور ہماری حکومت کی ترجیحات اور پالیسیوں میں تسلسل کا آئینہ دار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ان ترجیحات کا مقصد پنجاب کو ایک ایسا صوبہ بنانا ہے جہاں ایک عام آدمی کی رسائی صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی تمام سہولتوں تک ممکن ہو، جہاں تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کے وسیع تر مواقع میسر آ سکیں۔ جہاں صنعت، زراعت اور گھریلو استعمال کے لئے وافر بجلی دستیاب ہو، جہاں کی رواں دواں صنعتیں اور سرسبز زراعت ایک خوشحال پاکستان کی ضامن ہوں، جہاں قانون کی حکمرانی اور انصاف کی بالادستی ہو اور جہاں کے شہری ہر طرح کے تشدد اور دہشت گردی کے خوف سے آزاد، پرامن اور مطمئن زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ایک اقتصادی نمو کی جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ صوبے کی معاشی ترقی کی شرح 2018ء تک سات سے آٹھ فیصد تک لے کر جانا۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے سالانہ دس لاکھ مواقع پیدا کرنا۔ 2018ء تک صوبے میں نجی سرمایہ کاری کو دوگنا کرنا۔ دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا۔ برآمدات میں اضافے کی شرح کو پندرہ فیصد تک لے جانا شامل ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ مالی سال 2015-16ء کی کل آمدن کا تخمینہ ایک ہزار چار سو سینتالیس ارب چوبیس کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ جس میں آٹھ سو اٹھاسی کروڑ روپے وفاق کے ٹیکسوں کی مد میں صوبائی حصہ ہیج واین ایف سی ایوارڈ کے تحت حاصل ہوگا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت سے براہ راست منتقلیوں کی مد میں اکتیس ارب چار کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔ مزید برآں صوبائی ریونیو میں دو سو چھپن ارب سات کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے جس میں ٹیکسوں کی مد میں ایک سو ساٹھ ارب انسٹھ کروڑ روپے اور نان ٹیکس کی مد میں پچانوے ارب سنتالیس کروڑ روپے شامل ہیں۔ جناب سپیکر! مالی سال 2015-16 کے جاری اخراجات کا کل تخمینہ ایک ہزار چار سو سینتالیس ارب چوبیس کروڑ روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ جاری اخراجات میں 7.6 فیصد اور ترقیاتی بجٹ میں 15.9 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے بجٹ میں صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر سب سے بڑی رقم یعنی تقریباً تین سو دس ارب بیس کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ یہ رقم کل بجٹ کا ستائیس فیصد ہے۔ اسی طرح صحت عامہ کے شعبے میں ایک سو چھیاسٹھ ارب تیرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جو کہ بجٹ کا چودہ فیصد ہے۔ دیہی عوام کی ترقی اور زراعت کے فروغ کیلئے مجموعی طور پر مختلف شعبوں میں ایک سو چوالیس ارب انتالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ کل بجٹ کا ساڑھے بارہ فیصد ہے۔ امن عامہ کی فراہمی پر آئندہ مالی سال میں ایک سو نو ارب پچیس کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے جو کہ کل بجٹ کا ساڑھے نو فیصد ہے۔ وزیرخزانہ پنجاب نے ج کہا کہ اس وقت پنجاب میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے تحت مجموعی طور پر توانائی کے چھ سو اٹھارہ ارب روپے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ ان منصوبوں میں حکومت پنجاب دو سو اٹھاون ارب روپے کی خطیر رقم کی سرمایہ کاری کر رہی ہے جبکہ پنجاب میں لگنے والے بجلی کے ان منصوبوں میں چین کی طرف سے تین سو ساٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری ی جائے گی۔ ساہیوال میں ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جس پر ایک سو اسی ارب روپے لاگت آئے گی۔ جنوبی پنجاب میں بہاولپور کے ریگستانی علاقے میں سب سے بڑا شمسی توانائی پر مبنی ”قائداعظم سولر پارک“ قائم کیا جا چکا ہے جہاں سے ایک سو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ اس سولر پارک میں مزید نو سو میگاواٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً ایک سو پینتیس ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ انشاء اللہ اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔ ۔ پنڈ دادن خان کے مقام پر تین سو میگا واٹ بجلی کا پراجیکٹ لگایا جا رہا ہے۔ پینتالیس ارب روپے مالیت کے اس منصوبے میں بجلی پیدا کرنے کیلئے مقامی کوئلہ استعمال کیا جائے گا۔ انشاء اللہ یہ تینوں منصوبے 2017ء کے اختتام تک دو ہزار چھ سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دیں گے۔ ضلع شیخوپورہ میں ایک سو دس ارب روپے کی لاگت سے گیس سے چلنے والا ایک ہزار دو سو میگاواٹ کا پاور پلانٹ شر وع کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ انشاء اللہ ابتدائی مرحلے میں مارچ 2017ء میں بجلی فراہم کرنا شروع کر دے گا اور 2017ء کے اخر تک اس منصوبے سے مکمل صلاحیت کے مطابق بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ آئندہ مالی سال میں اس منصوبے کیلئے پندرہ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ان بڑے منصوبوں کے علاوہ حکومت پنجاب علاقائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے چھوٹے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، لاہور اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک سو دس میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں منصوبوں پر تینتیس ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پنجاب میں لوڈ سنٹرز کے قریب ایک سو پچاس میگاواٹ کے کوئلے سے چلنے والے چار پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہیں جن پر نوے ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ پاور پلانٹس لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں لگائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے دس ارب روپے کی لاگت سے بیس میگاواٹ بجلی کے چار ہائیڈل پاور پراجیکٹس مرالہ، پاکپتن، چیانوالی اور Deg Outfall میں شروع کئے ہیں۔ مرالہ اورپاکپتن کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ ان دونوں منصوبوں سے بجلی اسی سال ستمبر میں پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔ اسی طرح چیانوالی اور Deg Outfall کے منصوبے بھی جون 2016ء تک مکمل ہو جائیں گے۔ رحیم یار خان اور مظفر گڑھ میں ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے دو منصوبوں پر ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ مزید برآں کوئلے کے مجموعی طور پر نو سو میگاواٹ کے چھ پاور پلانٹس کے منصوبے بھی نجی شعبے کے حوالے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات کے شعبے کے لئے مالی سال 2015-16ء میں دو ارب سترہ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے زرعی اجناس کی سستی نقل و حمل کیلئے صوبے بھر کے دیہی علاقوں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت ایک سو پچاس ارب روپے کی مالیت سے نئی سڑکیں تعمیر کرنے اور پرانی سڑکوں کی مرمت اور توسیع کا ایک عظیم الشان منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کے لئے آئندہ مالی سال میں باون ارب روپے مختص کئے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو سستے ٹریکٹر فراہم کرنے کیلئے پانچ ارب روپے کی سبسڈی مہیا کر رہی ہے جس سے کسانوں میں پچیس ہزار ٹریکٹر ماضی کی طرح میرٹ کی بنیاد پر نہایت شفاف طریقے سے فراہم کئے جائیں گے۔ ٹریکٹرز کے علاوہ کسانوں کو دیگر زرعی آلات اور اشیاء فراہم کرنے کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ صوبے میں ایک جامع منصوبے کے تحت بیراجوں کی مرمت اور بحالی کے کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ جناح بیراج کی بحالی کا مصوبہ بارہ ارب ستاسٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے آئندہ مالی سال میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا جس کیلئے بجٹ میں نوے کروڑ روپے رقم مختص کی گئی ہے۔ تئیس ارب چوالیس کروڑ روپے کی مالیت سے زیر تعمیر نئے خانکی بیراج کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چھ ارب پندرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ سیالکوٹ، کامونکی اور اس کی ملحقہ آبادیوں کو سیلاب سے بچانے کیلئے ایک مرحلہ وار پروگرام کے تحت آٹھ ارب روپے کی مالیت کے منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے محکمہ آبپاشی کیلئے پچاس ارب تراسی کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس وقت ملکی پیداوار میں لائیو سٹاک کا حصہ تقریباً بارہ فیصد اور زرعی پیداوار میں چھپن فیصد ہے۔ آئندہ مالی سال میں اس شعبے کیلئے آٹھ ارب انسٹھ کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ موجودہ مالی سال میں حکومت پنجاب نے شیخوپورہ اور فیصل آباد میں تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ دو ماڈل مویشی منڈیاں قائم کی ہیں۔ آئندہ مالی سال میں اسی کروڑ روپے کی لاگت سے مزید ماڈل مویشی منڈیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے اس منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب کے دیہات سے جلد کیا جا رہا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم انشاء اللہ ”پنجاب صاف پانی پروگرام“ کے تحت آئندہ تین سالوں کے دوران ستر ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبے بھر کے دیہات میں چار کروڑ سے زائد افراد کو صاف اور محفوظ پانی کی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے مالی سال 2015-16ء کے دوران اس منصوبے کیلئے گیارہ ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 13 جون 2015 کی مزید خبریں
-
قذافی اسٹیدیم لاہور میں پی سی بی رویو کمیٹی کا اجلاس ، چیئرمین شہریار خان، نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اقبال قاسم اور وسیم باری کی شرکت ،خراب فٹنس، فیلڈنگ، انتخاب ... مزید
-
بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا کے امیر ترین واحد کرکٹر ، امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں 23ویں نمبر پر موجود ہیں ،دھونی نے گذشتہ 12 ماہ کے دوران تین کروڑ دس لاکھ ڈالر کمائے ہیں،مہندر سنگھ دھونی ... مزید
-
دہشتگردی کے ناسورکوجڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے پرعزم ہیں ،ممنون حسین،پاکستان کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،خودمختاری اورسلامتی کاہرقیمت پرتحفظ کریں گے،این ڈی یو میں غیر ملکی طلباء سے خطاب ... مزید
-
صوبائی اسمبلی پنجاب کا پندرھو اں اجلاس ، مالی سال 2015-16ء کا تاریخ کا سب سے بڑا 47 ارب 47 کروڑ روپے کا متوازن بجٹ پیش
-
تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے تعلیم پر بجٹ کا 27 فیصد خرچ کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا
-
پنجاب کی حدود میں 5 سو کلومیٹر سے طویل سفر کے ٹکٹ پر 2500 روپے ٹیکس لیا جائیگا
-
خو رشید شا ہ نے جنر ل (ر) حمید گل کے خلاف پا رلیمنٹ میں تحریک لا نے کا اعلان، وزیر اعظم حمید گل اور ڈی جی رینجرزکے بیا نا ت کا نو ٹس لیں اور دیکھیں کہیں ملک ، پا رلیمنٹ اور جمہو ریت کے خلاف کو ئی سازش تو ... مزید
-
پارٹی رہنمااوراراکین پارلیمنٹ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں ،بلاول بھٹو
-
ڈی جی رینجرز سندھ کے بیان کے بعد وفاقی حکومت حکمت عملی واضح کر ے،شاہ محمود قریشی ،بتایا جائے حکومت کراچی میں جرائم پیش عناصر کی سرکوبی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گی،میڈیاسے گفتگو
-
گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ نے پریس کانفرنس میں تمام اختلافات ختم کر دیئے،ہم دونوں میاں بیوی میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں جن کی وجہ سے اختلاف نے جنم لیا‘حمیرا ارشد،میاں بیوی ... مزید
-
بجلی کی سہولت سے محروم سکولوں کو سولر پینل سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص
-
سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلا س ، شبلی فرازکی طبیعت اچانک خراب ہونے ملتوی ،چیئرمین کمیٹی رحمن ملک نے خوداپنی گاڑی میں بغیر سیکورٹی بغیرہسپتال منتقل کیا
-
مجلس وحدت مسلمین اور اے پی ایم ایل نے گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کو ناقابل قبول قرار دیا،ن لیگ کی مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا
-
ڈیل کا الزام ،عوامی تحریک کا رانا ثناء اللہ کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان،رانا ثناء اللہ ایک جھوٹا اور مکار شخص ہے ،مذاکرات کے کسی مرحلے میں یہ شریک نہیں تھا:خرم نواز گنڈاپور،رانا ثناء اللہ جے ... مزید
-
پنجاب میں ہر شہری کو سرکاری ہسپتالوں میں 108 روپے 20 پیسے کی دوائی ملے گی
-
کالعدم تحریک طالبان کا جھنڈا لہرانے پر ایک شخص کو گرفتار
-
لندن: اسکول میں روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ، اسلامک قوانین کے مطابق بچوں پر رمضان کے دوران روزے رکھنے لازم نہیں، روزے رکھنے سے طالب علم تعلیمی سرگرمیوں سے پوری طرح مستفید نہیں ہوپاتے، رپورٹ
-
بھارت ،باراتیوں کی بس پر الیکٹرک وائر گرنے سے 16 افراد ہلاک،23زخمی ، بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے جو راجستھان کے ضلع ٹونک میں شادی میں شرکت کرنے لیے لیے جارہے تھے، حکومتی اہلکار ،کرنٹ کی تار سامان ... مزید
-
نائیجیریا‘ بوکو حرام انتہا پسندوں نے چھ گاؤں نذر آتش کردیئے‘ 37 افراد جھلس کر ہلاک‘
-
جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے تیرتے ہوئے شمسی بجلی گھر نے کام کرنا شروع کر دیا
-
آئن سٹائن کے ذاتی خطوط کیلیفورنیا میں نیلام کیے جائیں گے
-
جاپان کی عدالت کا اوکی ناوا میں امریکی ہوائی اڈے کے شور سے متاثرہ شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
سعودی خواتین کو محرم کی رضامندی کے بغیر سفر کی اجازت مل گئی ،اجازت سے اقتصادی ترقی میں خواتین کی شرکت مزید موٴثر ہوجائے گی ۔سعودی خواتین
-
نئی دہلی ، ہندوؤں کی مخالفت کے بعد مسلمانو ں کو نئے گھروں کی الاٹمنٹ منسوخ
-
گدھے کو ذبح کرنا یا اس کا گوشت کھانا شرعا حرام ہے: مصری افتاء کونسل، ایسا کوئی فتویٰ صادر نہیں کیا جس میں گدھے کے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے جائز قرار دیا گیا ہو ، بیا ن
-
ایران ، ہاشمی رفسنجانی کی خامنہ ای سے تلخ کلامی بدلہ بیٹے کو دینا پڑ گیا،مہدی رفسنجانی کو 10 سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا ، مہدی رفسنجانی پر کرپشن، رشوت خو ری سمیت کئی دوسرے الزامات کے تحت مقدمہ چل ... مزید
-
2017تک بجلی کی قلت کو ختم کردیں گے نوازشریف ،ملکی سیکورٹی سے غافل نہیں ہیں، اقتصادی راہداری اہم ترین منصوبہ ، دشمنوں کی اس پر نظر ہے، کراچی میں مکھی مرجائے تو ہڑتال ہوجاتی ہے کراچی میں ہڑتالیں نہیں ... مزید
-
پنجاب کا 14 کھرب 47 ارب 24 کروڑ کا بجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں 7.5فیصداضافہ، 27 فیصد بجٹ تعلیم کیلئے مختص،ملازمین کے میڈیکل الاوٴنس میں 25 فیصد اضافہ،ترقیاتی منصوبوں کے لئے 400 ارب، سیلز ٹیکس کا نیا نظام ... مزید
-
کسی ملک نے جارحیت کی تو بھر پور جواب دیں گے،پاکستان ، بھارتی قیادت کی جانب سے دھمکیوں کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں چھپانے کیلئے بھارت پاکستان کے ... مزید
-
ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،چوہدری نثار،ملکی مفادات کیخلاف کام کرنے والی این جی اوز پر پابندی لگا دی ،ملک میں قانون کی بالادستی ہے، کوئی دباؤ اور سفارش قبول نہیں کروں گا ،شفقت حسین کے ... مزید
-
56 ہزار پولنگ اسٹیشنزمیں 20 ہزار کے فارم 15 غائب ، 6 ہزار 870 انتخابی تھیلے کھلے ہوئے تھے،عمران خان ، دھاندلی میں الیکشن کمیشن بھی ملوث تھا ، 149 میں اضافی بیلٹ پیپرز بھجوائے گئے تھے،کیپٹن صفدر کے حلقے ... مزید
-
بھارت پاکستان کو غیر مستحکم اورجنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے،فضل الرحمان، پاکستان اقتصادی ترقی پر چل پڑا، امریکہ اور دیگر ملکوں کی پالیسیوں پر عمل کیا تو ترقی نہیں کر سکتے ،یمن کی صورتحال پر ہمیں ... مزید
-
فارم 15پر سب سے زیادہ سزا عمران خان کو ملنی چاہیے ،پرویز رشید ، عمران خان خیبر پختونخواہ کو بچہ سکہ کے دور سے واپس لے آئیں ، بنی گالہ میں حکومت چلانے کی بجائے خود خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا حلف ... مزید
-
نواز شریف سے ملاقات میں قائم علی شاہ کی سندھ رینجرز کی شکایات ،وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم سے سندھ رینجرز کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار ،رینجرزکے بیانات حدودسے تجاوزہے ،آصف زرداری ،اسے وفاق ... مزید
-
ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریاں مشرق وسطیٰ کے فوجی اداروں میں بھرتی کے لئے استعمال ہوئیں،ایف آئی اے، ڈگریاں ، تصدیقی مہروں کے علاوہ امریکہ کی خاتون اول اور برطانیہ کی ملکہ ، سفارتکاروں کی مہریں اور نوٹری ... مزید
-
پاک رینجرزکے 3کرنلزکوبریگیڈئیرکے عہدے پرترقی
-
10 ماہ میں 60 ارب روپے کے موبائل درآمد کئے گئے،ایف بی آر،کمرشل بینکوں کے پاس نجی شعبہ کو قرض دینے کے لیے پیسے نہیں ،حکومتی گارنٹی میں کمرشل بینکوں کا حصہ 70 فیصد تک جا پہنچا ، انٹرنیٹ کے استعمال پر نہیں ... مزید
-
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اختلافات شدت اختیا ر کر گئے ،جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کا اقتدار چھوڑ کر وفا ق میں آ نے کے لئے بیقرار، حکو مت نے جماعت اسلامی کو دو وزراتوں کی پیشکش کر دی ،بجٹ منظوری ... مزید
-
ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی ،عمران خان نے شاہ محمود قریشی ،اور اعجاز چوہدری کا کردار محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ،منڈی بہاؤ الدین میں تاریخی جلسہ کرنے کے باوجود 37ہزار ووٹوں سے ... مزید
-
ابھی تک الیکشن کیلئے اہل نہیں ہوں ،میں عمران خان کی ذاتی شخصیت سے بہت متاثرہوں ، ریحام خان
-
پاکستان میانمار میں بھارتی حملے پر چیخ رہا ہے تو اپنے ملک میں اسامہ پر حملے کے خلاف کیوں خاموش رہا‘ شیوسیناکی ہرزہ سرائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.