پاکستان میں توانا منصوبوں پرآئی ایم ایف اورا ے ڈی بی کا اظہار اطمینان

جمعہ 12 جون 2015 08:37

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء)پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پرعالمی مالیاتی بینک اورایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے اطمینان کااظہارکردیا،ورلڈبینک اے ڈی بی اورجائیکاپاکستان میں توانائی کے شعبوں کیلئے ایک ارب ڈالرفراہم کررہے ہیں ،وزارت خزانہ میں عالمی مالیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹررچرڈبینمسداورایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے کنٹری ہیڈوارنرای لیچ نے وفاقی وزیرخزانہ کے ہمراہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ نے انہیں آگاہ کیاکہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کررہی ہے اوراس مقصدکیلئے بے مثال اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ورلڈبینک اوراے ڈی بی کی معاونت کوسراہتے ہوئے اس امیدکااطہارکیاکہ دونوں اداروں کی جانب سے تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔دونوں اداروں کے سربراہان نے توانائی کے شعبے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کوسراہتے ہوئے توانائی کے شعبوں میں تمام ترتعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں سیکرٹری خزانہ وقارمسعود،سیکرٹری پانی وبجلی یونس دھاگہ اوردیگرحکام بھی موجودرہے

متعلقہ عنوان :