نیپراکی جانب سے بجلی کے نئے نرخ جاری ،50یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو2روپے فی یونٹس ، 300یونٹس تک 1روپے80پیسے سبسڈی برقرار، زرعی شعبے کیلئے بھی سبسڈی برقراررہے گی ،وزارت پانی وبجلی

جمعہ 12 جون 2015 08:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 جون۔2015ء)وزارت پانی وبجلی نے نیپراکی جانب سے بجلی کے نئے نرخ جاری کردیئے ہیں ،50یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو2روپے فی یونٹس جبکہ 300یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 1روپے80پیسے سبسڈی برقراررہے گی ،زرعی شعبے کیلئے بھی سبسڈی برقراررہے گی ،وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک میں 1سے لیکر300یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرکوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالاگیا،جبکہ 200سے300یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ٹیرف میں مزیدکمی کی گئی ہے ،اعلامیے کے مطابق حکومت کی جانب سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے سبسڈی برقراررہے گی جبکہ زرعی شعبے کوبھی بجلی قیمتوں میں سبسڈی برقراررہے گی جس کے مطابق پچاس یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو3روپے21پیسے ،200یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو2روپے09پیسے جبکہ 300تک استعمال کرنے والے صارفین کونیپراکی جانب سے دیئے جانے والے ریٹ پربھی ریلیف دیاجارہاہے

متعلقہ عنوان :