مودی کو اعترافی بیان پرعالمی فوجداری عدالت میں لایاجاسکتاہے، مشاہدحسین سید

جمعرات 11 جون 2015 08:56

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہدحسین سیدنے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوہمسائیہ ملک کودولخت کرنے کے اعترافی بیان پرعالمی فوجداری عدالت میں لایاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہترہورہے ہیں ،روس سے دفاعی تعاون شروع ہورہاہے ۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت کوکھٹک رہاہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت نے دیامربھاشاڈیم کے حوالے سے بھی پروپیگنڈاکیاتھالیکن منہ کی کھاناپڑی تھی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کودولخت کرنے کااعتراف کرلیاہے ۔اس اعتراف کے بعدمودی کوانٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں لایاجاسکتاہے