بنوں ،شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، الیاس گل سمیت 4دہشتگرد ہلاک

جمعرات 11 جون 2015 08:54

بنوں،میرانشاہ (اُردوپوائنٹ اخبارآن لائن۔11 جون۔2015ء)بنوں اورشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اداروں کی اطلاعات پرسیکورٹی فورسزنے کارروائی کرکے الیاس گل سمیت 4دہشتگردوں کوہلاک کردیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں اورشمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن خاورہ میں خفیہ اطلاعات پرگزشتہ روزصبح کے وقت سیکورٹی فورسزنے کارروائی کی جس کے نتیجے میں الیاس گل سمیت4دہشتگردہلاک کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کاکہناتھاکہ الیاس گل متعدددہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا