پاکستان امن مشن میں اقوام متحدہ کا بڑا شراکت دار ہے ‘ امن مشن میں اقوام متحدہ کا ساتھ جاری رکھے گا‘ دہشتگردی کیخلاف 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں‘بھارت کے حالیہ بیان انتہائی مایوس کن ہیں‘ امن کے حصول کیلئے بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کی ‘مثبت جواب نہیں ملا‘ ہمسایوں سے بہتر تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہے‘ اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کرائے،وزیر اعظم نوا زشریف کی دورہ تاجکستان کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بات چیت

بدھ 10 جون 2015 08:24

دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 جون۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن مشن میں اقوام متحدہ کا بڑا شراکت دار ہے ‘ امن مشن میں اقوام متحدہ کا ساتھ جاری رکھے گا ‘ امن دستوں میں کردار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے ‘ دہشت گردی کے خلاف 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں‘بھارت کے حالیہ بیان انتہائی مایوس کن ہیں‘ امن کے حصول کیلئے بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کی کا مثبت جواب نہیں دیا۔

ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کرائے‘ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کرانا سیکیورٹی کونسل کا کام ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم نوا زشریف نے دورہ تاجکستان کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نوا زشریف نے کہا کہ عالمی امن و استحکام کیلئے بان کی مون کے کردار کے معترف ہیں۔ پاکستان امن مشن میں اقوام متحدہ کا سب سے بڑ ا شراکت دار ہے اور امن مشن میں اقوام متحدہ کا ساتھ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پر امن ہمسائیگی ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیح اور خطے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہم 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پر عمل پیرا ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف پوری لگن اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

بھارت کے حالیہ بیان انتہائی مایوس کن ہیں۔ امن کے حصول کیلئے بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کی کا مثبت جواب نہیں دیا۔ ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کرائے۔ اپنی قرار دادوں پر عملدرآمد کرانا سیکیورٹی کونسل کا کام ہے۔