روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہوں، عالمی برادر ی مظالم بند کرانے کیلئے اقدامات کرے ،ملالہ یوسفزئی

منگل 9 جون 2015 08:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کیلئے عالمی برادری اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلمان جہاں سکون سے رہ رہے ہیں انہیں وہاں شہریت دی جائے ۔ روہنگیا کے مسلمانو ں کے ساتھ عزت و احترام کا سلوک کرنا چاہیے انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم بند کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور فوری اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :