ریاض کیلئے روانہ ہونے والاپی آئی اے کا طیارہ دوران سفر ائیر ہوسٹس کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ائیر پورٹ اتارلیاگیا

منگل 9 جون 2015 08:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)اسلام آباد سے سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے لیے روانہ ہونے والاپاکستان ائیر لائنز(پی آئی اے) کا طیارہ دوران سفر ائیر ہوسٹس کی طبیعت خراب ہونے کی بناء پر کراچی ائیر پورٹ اتارلیاگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق دوران پرواز ائیر ہوسٹس کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر کر اچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی اور ائیر ہوسٹس کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد پرواز کو دوبارہ ریاض روانہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :