مودی کا1971ء کے واقعات پر تبصرہ اور پاکستان پر دہشتگردی کی پشت پناہی کا الزام مایوس کن ہے،آصف زرداری

منگل 9 جون 2015 08:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چےئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا1971ء کے واقعات پر تبصرہ اور پاکستان پر دہشتگردی کی پشت پناہی کا الزام مایوس کن ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے تنازعہ بیانات پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں معاون نہیں ہوں گے،پاک بھارت عوام اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،دہشتگردی ان کی مشترکہ دشمن ہے،جس سے لڑنے کیلئے دونوں ممالک کو ہاتھ میں ہاتھ ڈالنا چاہئے،ایک دوسرے پر الزام تراشی کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا،1971ء کے واقعات ہماری تاریخ کا تلخ باب ہیں

متعلقہ عنوان :