آرمی چیف کی سری لنکن صدراوروزیردفاع سے ملاقاتیں،دونوں ممالک کا سیکورٹی تربیت اورامن کیلئے آپریشنزکے شعبوں میں تعاون پراتفاق

منگل 9 جون 2015 08:19

کوالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جون۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکن صدرمتھیرا پالا سری سینا ور وزیردفاع رووان وجئے وردینے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں جس میں دونوں ممالک نے سیکورٹی تربیت اورامن کیلئے آپریشنزکے شعبوں میں تعاون پراتفاق کیاہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے سری لنکن صدرمیتھری سے ملاقات میں باہمی تعاون اورعلاقائی سیکورٹی کی صورتحال پربات چیت کی ۔سری لنکن صدرنے ضرب عضب میں پاکستان کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ جنرل راحیل شریف کادورہ دوطرفہ تعلقات میں فروغ کاباعث بنے گا۔سری لنکن صدرنے کہاکہ پاکستان نے سری لنکامیں استحکام کیلئے اہم کرداراداکیاہے

متعلقہ عنوان :