چوہدری سرور سے ملاقات میں (ن) لیگ کے سابق ناظمین اور کونسلرز کی تحر یک انصاف میں شمولیت، ملک سے کر پٹ نظام کا خاتمہ اور تبدیلی لازم ہو چکی ، بلدیاتی انتخابات میں مخلص اور محنتی کارکنوں کو انتخابی ٹکٹ دےئے جائیں گے ‘صوبائی آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب

پیر 8 جون 2015 08:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک سے کر پٹ نظام کا خاتمہ اور تبدیلی لازم ہو چکی ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘تحر یک اپنی عوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے پاکستان کی مقبول تر ین جماعت ہے ‘بلدیاتی انتخابات میں مخلص اور محنتی کارکنوں کو انتخابی ٹکٹ دےئے جائیں گے “گلگت بلتستان کے عوام آج تحر یک انصاف کو ووٹ دیکر کا میاب کر یں ہم انکو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے اور انہیں انکے مکمل حقوق دلائیں جائیں گے ۔

وہ اپنی راہ ئش گاہ پر(ن) لیگ جھنگ کے 4 سابق ناظمین محمد عل سیال ‘مہر غلام عباس‘ذوالفقار علی سابق کونسلر مہر ذالفقار ‘وکلاء عہدیداروں ملک انصر عباس ایڈ وکیٹ ‘ملک غضنفر ایڈ وکیٹ ‘ملک خضر عباس ایڈ وکیٹ ‘چوہدری بر کت علی ایڈ وکیٹ سمیت7سابق ضلع کونسل ممبرز کی تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کر نیوالوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے مر کزی رکن ریا ض احمد فیتانہ بھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمد ید کہتے ہیں اور سیاسی لوگوں کی تحر یک انصاف میں شمو لیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور ہم نئے آنیوالوں کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے اور ہم عوام کو کسی فورم پر بھی تنہا نہیں چھوڑ یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف اس ملک سے کر پشن اور لوٹ مار پر مبنی نظام کو ختم کر کے عوامی حکمرانی قائم کر نا چاہتی ہے اور قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ملک میں عوامی حکو مت قائم ہوگی اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا نہ صرف احتساب کیا جا ئیگا بلکہ ان سے لوٹی ہوئی دولت بھی قوم خزانے میں واپس جمع کروائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف صرف پاکستان بلکہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مضبوط عوامی جماعت ہے اور آج گلگت بلتستان کے عوام تحر یک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیگر کا میاب کر یں ہم انکے مسائل حل کر یں گے اور گلگت کے عوام سے کیے جانیوالے وعدوں پر بھی ہر صورت عمل کیا جا ئیگا اور انہیں انکے حقوق دلائیں گے ۔